عوامی مسائل

سیلاب متاثرین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، جی بی ڈی ایم اے مستقل آبادکاری کے لئے کام کرے، ظفر محمد شادم خیل

غذر(بیورورپورٹ)سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل نے کہاہے کہ اشکومن سیلاب متاثرین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا خیمے اور چند ہزار کے سامان کی فراہمی کوئی پائیدار حل نہیں ہے جی بی ڈی ایم اے ان متاثرین کی مستقل آبادکاری اور محفوظ مقامات تک جب تک شفٹ نہیں کرتا ہے اور کوئی اقدام کسی صورت قبول نہیں ہے بدصوات گلیشیئر تیزی سے پگلنے کے عمل کو سنجیدگی سے لیا جائے یہ صورتحال جاری رہا تو بہت بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے قبل از وقت منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے ان کا کہنا ہے کہ بدصوات سے ہاسیس تک نشیبی علاقوں کے مکینوں کو بھی لاکھوں کا نقصان ہوا مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بدصوات کے مقام پر رابطہ سڑک کی بحالی اب تک نہ ہونے کے باعث بالائی علاقوں میں شدید مشکلات ہیں اشیائے خوردونوش کی قلت کا سامنا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں کاشت کاروں کی جانب سے کاشت شدہ آلو کی پیداوار کو بھی مارکیٹ تک پہنچانے میں شدید مشکلات ہیں اس باعث کروڑوں کی پیداوار ضیاع ہونے کا اندیشہ ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ آج تک اتنے بڑے سانحے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر اعلی اورکسی بھی سیاسی پارٹیوں کے صوبائی عہدیداروں نے شرکت نہیں کی آخر اس علاقے کو اتنا نظرانداز کیوں کیا جاتا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button