عوامی مسائل

گوپس تا یاسین سڑک کھنڈرات میں‌تبدیل، عوام شدید مشکلات کا شکار

یاسین (معراج علی عباسی ) گوپس چائینہ پل سے یاسین تک مین روڑکھنڈرات میں تبدیل ۔خستہ حال سٹرک کے باعث عوام کو شدیدسفری مشکلات درپیش ہیں ۔سڑک پر ملبے کی ڈھرٹوٹی پھوٹی روڑ پر سفرکا ناممکن ہوگیا ہے ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سڑک کی مرمت کے لیے کئی باراعلانات کیامگر عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔میٹل روڑ پر بننے ہوئے کلوٹ بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکا۔روڑ میں جگہ جگہ بڑئے برئے کھڈوں کی وجہ سے روڑ پر ایکسیڈنٹ کے واقعات روز کے معمول بن گئے ہیں ۔روڑ کی ابترحالت اور عوام کے سفری مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے 8ماہ قبل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے دورہ یاسین کے موقع پر روڑ کے حوالے سے عوامی مطالبے کوحق وجائزتسلیم کرتے ہوئے گوپس تا یاسین روڑ کی تعمیرکے لیے50کروڑ کا اعلان کیا اور امسال جون سے روڑ کی مزیدتوسعی اور ری میٹلنگ شروغ کرنے کا اعلان کیاتھا ۔ گوپس یاسین روڑ کے علاوہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے جانب سے یاسین کی تعمیروترقی کے لیے اعلان کردہ دیگرعوامی اہمت کے حامل تمام منصبوں پر کام شروغ کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت نے متعلقہ اداروں کو تحریری طورپر احکامات جاری کیا ہے ۔جن میں یاسین سب ڈویژن کاانتظامی سیٹ اپ ،تیس بیڈسول ہسپتال طا وس وغیرہ شامل ہے ۔صوبائی حکومت نے عوام یاسین کے دیرانہ مطالبہ اور عوام کے لیے سب سے اہم اور اولین ضرورت گوپس تا یاسین خستہ حال سڑک کی تعمیرکا سب اہم منصوبے کو اعلان کے باوجود ڈراپ کیا ہے جوکہ عوام یاسین کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے ۔گوپس تا یاسین روڑ کی تعمیرکے حوالے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے دورہ یاسین سے قبل گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں بھی اعلان کیا تھا ۔وزیراعلیٰ کے جانب سے اعلان پر اعلان کے باوجد روڑ کی تعمیر نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ صوبائی حکومت کے اعلانات سے ناامید یاسین کے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ گوپس یاسین روڑ ناقابل استعمال ہوچکی ہے ۔روڑ کی خستہ حالی کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں ۔صوبائی انتظامیہ گوپس یاسین روڑ کی تعمیرکے حوالے سے اپنا کردار اداکرتے ہوئے روڑ کی دوبارہ تعمیرکرائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button