عوامی مسائل

چلاس:‌متعدد مقامات پر سیلاب نے سڑکوں، فصلوں‌اور باغات کو متاثر کردیا

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چلاس کے متعدد علاقوں نیاٹ ، کھینر ، ہوڈر ، بونر اور گونر فارم میں سیلاب نے سڑکوں فصلوں ، آباد کھیتوں اور باغات کو شدید متاثر کیا ۔نیاٹ ، ہوڈر اور کھینر گاؤں میں سڑکیں جگہ جگہ بلاک ہونے کی وجہ سے عوام سخت مسائل کا شکار ہوئے ہیں ۔جبکہ سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو آباد کرنے والے واٹر چینل بھی شدید متاثر ہوئے ہیں عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر سیلاب سے متاثر ہونے والے سڑکوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں واٹر چینلز کی بحالی کیلئے ایمرجینسی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے سیلاب سے آباد زمینوں کی کٹاو کے ایریاز میں حفاظتی بند تعمیر کئے جائیں ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button