صحت

شفا آئی ہسپتال کے ماہرین غذر کے مریضوں‌کے لئے رحمت کے فرشتے ثابت ہو گئے، سینکڑوں‌نادار افراد کا مفت علاج

غذر(خبرنگارخصوصی )شفا آئی ہسپتال راولپنڈی نے مسیحائی اور انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قائم کردی ۔ علاج کی استطاعت نہ رکھنے والے مریضوں کے گھر وں کے دروازوں تک پہنچ گئے ۔ ہزاروں افراد کی آنکھوں کو روشن کردیا ۔ مفت لینسز اور ادویات تقسیم کیں ۔ ٹیم نے 28 اگست کو فالو اپ چیکنگ کے لئے دوبارہ آنے کا بھی اعلان کردیا۔

شفا آئی ہسپتال کے معالج ضلع غذر کے عوام کے لئے رحمت کے فرشتے بن گئے ۔ دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 95 آپریشن کئے اور یہ آپریشنز 100فیصد کامیاب رہے ۔ سینکڑوں افراد میں مفت لینس اور ادویات تقسیم کی گئیں ۔ دو دن کے فری آئی کیمپ میں 3100 سے زائد مریضوں کی او پی ڈی کی گئی ۔ ماہر ین امراض چشم نے سولہ گھنٹوں تک مسلسل کام کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کی بینائی لوٹا دی ۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق شفا آئی ہسپتال راولپنڈی کے ماہرین امراض چشم اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم  نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں دو روزہ فری آئی کیمپ لگایا ۔ فری میڈیکل کیمپ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں امراض چشم میں مبتلا افراد کی ہزاروں تعداد پہنچ گئی ۔ مریض کئی گھنٹوں تک قطاروں میں کھڑے رہ کر اپنی باری کاانتظار کرتے رہے ۔ شفا آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے نہ صرف غریب مریضوں کی چیکنگ کی بلکہ مفت میں آپریشن کے علاوہ سینکڑوں کے حساب سے لینسز اور عینکیں بھی تقسیم کیں ۔

ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد بے حد زیادہ ہے ۔ جو آپریشن گاہکوچ میں مفت کیا گیا اس پر 35 سے50 ہزار روپے تک اخراجات روالپنڈی میں آتے ہیں گھر کے دروازے پر علاج کی سہولت میسر آنے پر مریض پھولے نہیں سما رہے تھے ۔ غریب مریضوں نے جھولی بھر بھر کر شفا آئی ہسپتال کی انتظامیہ او ر آئی کیمپ میں موجود معالجوں اور دیگر اسٹاف کو دعائیں دیں۔

ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے فری میڈیکل کی ٹیم کے اعزاز میں عشائے کا اہتمام کیا اس موقع پر ڈی سی غذرشجاع عالم نے کہا کہ شفا آئی ہسپتال نے انسانی ہمدردی کی منفرد مثال قائم کردی کہ انکھوں کی بیماری میں مبتلا افراد کا علاج بہت بڑا ثواب ہے اور غذر کے غریب مریض اس علاج کے اخراجات برداشت کرنے کے اہلیت ہی نہیں رکھتے ہیں انہوں نے شفا آئی ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم کے علاوہ پیرامیڈیکل اسٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر شفاآئی ہسپتال کی جانب سے ڈی سی غذر کو شیلڈ اور ٹی مگس کا تحفہ بھی دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button