عوامی مسائل

اسماعیلی کونسل کے زیر نگرانی بالائی اشکومن کے 102 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں‌میں‌امدادی اشیا کی تقسیم

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اسماعیلی کونسل کے زیر نگرانی بالائی اشکومن کے 102سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم ، پونیال اشکومن کے چھ کونسلات نے جماعت خانوں کی سطح پرامداد جمع کی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کیپٹن(ر) ثناء اللہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ،چئیر پرسن آغا خان سوشل ویلفئیر بورڈاور تحصیلدار اشکومن نے متاثرین میں امداد ی اشیاء تقسیم کیں۔پونیال اشکومن کے چھ کونسلات شیرقلعہ،سینگل،داماس،سلپی،چٹورکھنڈ نے جماعت خانوں کی سطح پر بلہنز،برصوات کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان اکھٹا کیا تھا جنہیں گزشتہ روز ایمت لوکل کونسل کے زیر نگرانی متاثرین میں تقسیم کئے گئے۔بلہنز اور برصوات کے 42،ایمت کھاری کے 12،دوارداس گاؤں کے 14گھرانوں میں اشیائے خوردنی از قسم آٹا ،چاول ،گھی کپڑے ودیگر سامان تقسیم کئے گئے۔علاوہ ازیں محکمہ تعلیم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ35بچوں میں کتابیں،یونیفارم اور سکول بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔گاؤں بلہنز کے تیس خاندانوں کو بھی ایک مہینے کا راشن فراہم کیا گیا ۔

دوارداس کے چودہ گھرانوں کو خوراک اور ادویات فراہم کی گئی ہے تاہم راستہ بلاک ہونے کی وجہ سے اب تک اس گاؤں میں میڈیکل ٹیم نہیں پہنچ سکی ہے۔اس موقع پر ایمت لوکل کونسل کے صدر علی مدد نے ڈپٹی کمشنر غذر اور پوری ضلعی انتطامیہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور امداد فراہم کرنے پر تمام کونسلات کا خصوصی شکریہ اد کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button