اہم ترین

جو سہولت کار جرگہ کے ذریعے سرنڈر نہیں‌کریں‌گے، ان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن ہوگا، کمشنر دیامر ڈویژن

چلاس(بیورورپورٹ)کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیامر میں پیش آنے والی حالیہ صورت حال کے بعد اب حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں اور دیامر کی مجموعی صورت حال پرامن ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں شرپسندوں کے ساتھ جڑے سہولت کاروں کی لسٹ مقامی امن جرگہ کے حوالے کی گئی ہے ،اور جرگہ دیانتداری اور مخلصی سے مکمل طور پر انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ داریل میں گرینڈ امن جرگہ کی کوشیشوں کے بدولت 4 سہولت کار بھی سرنڈر ہوچکے ہیں،جو کہ بڑی کامیابی ہے ،ضلعی انتظامیہ گرینڈ جرگہ کو مزید وقت دے رہی ہے کہ وہ آہستہ آہستہ مطلوب سہولت کاروں کو سرنڈر کروائے ۔انہوں نے کہا کہ جو سہولت کار جرگہ کے ذریعے سرنڈر نہیں ہونگے اور گرفتاری سے بھاگیں گے ،پھر اُن سہولت کاروں کے خلاف تارگٹڈ اپریشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ داریل اور تانگیر میں سرکار کے راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا گیا ہے۔ اور اس وقت ضلع بھر میں حالات پرامن اور معقول ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے جرگہ کو دی گئی سہولت کاروں کی لسٹ پرانی ہے ،جن میں بعض لوگ ماضی کی وارداتوں میں شرپسندوں کیلئے سہولت کار بنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر کی حالات بہتر ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے بعض سیاستدانوں کو بھی تھرٹس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ داریل اور تانگیر کے عوام نے دہشت گردوں کابائیکاٹ کرکے امن کا پیغام دیا ہے جو کہ مثبت قدم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button