اہم ترین

یوم آزادی پر پاک فوج کے زیر اہمتام گلگت میں‌ شاندار تقریبات کا انعقاد

گلگت میں پاک آرمی نے 71واں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا۔ صبح کا آغازفائرنگ رینج سکوار گلگت میں 21توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاک آرمی نے 71واں جشنِ آزادیِ پاکستان کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا۔ 13/14اگست کی درمیانی شب کو گلگت میں شاندار پریڈکا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی،رینجرز، جی بی سکاؤٹس، جی بی پولیس ، ریسکیو 1122 اور آرمی پبلک سکول کے طلبا کے دستوں نے بھر پور حصہ لیا۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اورمیوزیکل گالا کا اہتمام بھی کیاگیا۔ یومِ آزادی کے اس موقع پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ ملکی سلامتی پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔ چند دہشتگردوں نے دیامر، خاص طور پر داریل اور تانگیرکی بہادر اور غیور عوام کو یرغمال بنانے کی جو گھناؤنی کوشش کی گئی، وہاں کی عوام نے اسے یکسر مسترد کرتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر ایک آزاد معاشرے کو کسی طور بھی یرغمال نہیں بنا سکتے۔ اس عہد کا اعادہ بھی کیا گیا کہ قانون نافذ کر نے والے ادارے اس طرح عوام کی بھر پور اعانت کے ساتھ اور چادر اور چاردیواری کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ان دہشتگردوں کو کیفرِکردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر جی بی پولیس کی حالیہ واقعات میں قابلِ قدر اور قابلِ فخر قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اور جس طرح تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ہم اہنگی سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابلِ تقلید ہے۔اس تقریب میں کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ ، آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی اور دیگراہم سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشنِ آزادی کے اس موقع پرتمام شاہراؤں اور اہم سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں کوبرقی قمقموں سے سجایا گیا ۔

گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاک آرمی نے 68واں جشنِ آزادیِ پاکستان کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا۔ صبح کا آغا ز سٹی پا رک گلگت میں 21 تو پو ں کی سلامی سے کیا گیا ۔ 13/14 اگست کو ہیلی پیڈ میں آزادی مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی، جی بی سکاٹس اور جی بی پولیس کے دستوں نے خوبصورت پریڈ کی۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور تقریب کے آخر میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے خطاب کیا اور اس عزم کی تجدید کی کہ پاک فوج ہمیشہ کی طرح اپنے لہو سے آزادی کے چراغ جلائے رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور دفاعِ وطن کے فریضے کو انجام دینے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ افواجِ پاکستان اور عوام تمام خطرات کے سامنے بھر پور عزم کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں ۔ ضرورت اس اَمر کی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت پیدا کریں اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔ اس موقع پر افواجِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنھوں نے دفاعِ وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیااور سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی اور ملک و قو م کی سلامتی و بقا کے لےئے دعا ئیں کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہیڈ کواٹر ایف سی این اے نے اس سال بھی یومِ آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس سال کی تقریبات پاک آرمی، جی بی سکاٹس، جی بی گورنمنٹ اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشترکہ کاوش سے ہوئیں۔ جشنِ آزادیِ پاکستان کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا باقاعدہ انعقاد 13/14 اگست کو کیاگیا۔ 13 اگست کی صبح کو Opening Ceremony ہوئی اور گلگت بلتستان کے روائتی کھیل پولو کے میچز شاہی پولو گراونڈ میں کھیلے گئے۔ 13/14 اگست کی رات ہیلی پیڈ میں آزادی مارچ کا انعقادہوا۔ جس میں پاک آرمی، جی بی سکاوٹس اور جی بی پولیس کے دستوں نے بھر پور حصہ لیا اور بعدمیں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ 14 اگست کی صبح کا آغاز 21 توپوں کی سلامی اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعاوں کے ساتھ ہوا۔ پرچم کشائی کی تقریب چنار باغ میں منعقد کی گئی جس میں پاک آرمی، جی بی سکاوٹس اور جی بی پولیس کی نمائندگی کے علاوہ سول اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے بچے ملی نغمے اور ٹیبلو شو پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں کمانڈر فورس کمانڈ نادرن ایریاز میجر جنرل سید عاصم منیر نے خطاب کیا اور اس عزم کی تجدید کی کہ پاک فوج ہمیشہ کی طرح اپنے لہو سے آزادی کے چراغ جلائے رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور دفاعِ وطن کے فریضے کو انجام دینے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ افواجِ پاکستان اور عوام تمام خطرات کے سامنے بھر پور عزم کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں ۔ ضرورت اس اَمر کی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت پیدا کریں اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔ اس موقع پر افواجِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنھوں نے دفاعِ وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ اس تقریب کے اختتام پر ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ بعد از دوپہرپولو کافائنل میچ کھیلاگیا۔یومِ آزادی کی تقریبات کے اختتام پر ہیلی پیڈ پر ایک میوزیکل پروگرام اور کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button