اہم ترین

گلگت بلتستان سے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے خاتمے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کرچکے ہیں، وزیر اعلی

گلگت (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جشن آزادی پاکستان کی تقریبات ملک کے طول و عرض میںمنائی جارہی ہے۔ قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبالؒ کی جدوجہد کی وجہ سے برصغیر میں مسلمانوں کےلئے ایک الگ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا جس کےلئے لازوال قربانیاں دی گئیں ہیں۔ دنیا کا پہلا واحد ملک ہے جو نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کو تاہیوں کے باوجود بھی ہم نے ترقی کے بڑے مراحل طے کئے۔ پاکستان کے قیام کے بعد سے ہی ہمارا اذلی دشمن بھارت سازشیں کرنے میں مصروف رہا ہے لیکن افواج پاکستان اور پاکستانی قوم نے اذلی دشمن کے سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی ایٹمی ملک بن چکا ہے۔ ہم سب کو آج کے دن اس بات کا عہد کرنا ہے کہ قانون کی بالادستی اور ہر ایک کو انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ملک آج محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری اذلی دشمن بھارت جو پہلے دن سے پاکستان کےخلاف سازشوں میں مصروف ہے روایتی طریقوں سے نقصان نہیں پہنچا سکا تو ملک میں اندرونی طور پر انتشار اور انتہاءپسندی کو فروغ دینے کےلئے سرگرم رہا لیکن ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان شہداءکو جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا لیکن ملک سے دہشتگردی، انتہاءپسندی کے لعنت کو ختم کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 1965،1971اور کارگل کی جنگ میں اتنی شہادتیں نہیں ہوئی جتنی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ہمارے فوج اور پولیس کے جوانوں نے شہادتیں نوش کیں ہیں۔ ملک بالخصوص گلگت بلتستان سے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے خاتمے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ چند عناصر گلگت کے امن اور بھائی چارگی کے ماحول کو خراب کرنے کےلئے سازشیں کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں امن خراب کرنے والوں کی سرکوبی کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ امن ، بھائی چارگی کا ماحول خراب کرنے اور انتہاءپسندی کو فروغ دینے والوں کےخلاف ہمیں متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہے باہمی اتحاد و اتفاق سے دشمن کے سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ صرف 14اگست کے دن ایک تقریب منانا کافی نہیں ہے بلکہ آزادی کے حقیقی معنوں کو سمجھنے کےلئے ہر شخص کو ملی، مذہبی، سیاسی آزادی ملنی چاہئے جو اس کا حق ہے لیکن اس بات کو مدنظر بھی رکھناچاہئے کہ اپنی آزادی کو انتشار کا سبب نہیں بننے دیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم سب کو اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں بطور احسن انجام دیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کےلئے ہر کوئی اپنا کردار ادا کرتا رہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 14اگست یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے چنار باغ میں منعقد کئے جانے والے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے مسلح افواج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے شہداءاور غازیوں کو جنہوں نے ملک کی حفاظت، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے قربانیاں دیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button