خبریں

راکاپوشی اور دیران پیک کے بیس کیمپ میں‌جشن آزادی کی منفرد اور خوبصورت تقریب

نگر(ریاض علی)یوم آزادی کی مناسبت سے راکاپوشی اور دیران پیک کے بیس کیمپ میں پہلی بار خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا.تقریب کا باقاعدہ آغاز سکول کے بچوں اور شرکاء تقریب نے قومی ترانے سے کیا.جبکہ تقریب کے اختتام رات کو آتشبازی کا شاندار مظاہرہ سے ہوا. سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ بلندی پر دنیا کے دو بڑے پیکس راکاپوشی اور دیران کے بیس کیمپ کے خوبصورت مقام تاغفری میں جشن آزادی منانے کےلئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور وادی نگر کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں اور سکول کے بچوں نے کئی گھنٹے پیدل سفر طے کرکے راکاپوشی اور دیران پیک بیس کیمپ جہاں پر بوائز ہائی سکول مناپن کے بچوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے قومی ترانے سے تقریبات کا آغاز کردیا.جس کے بعد ڈونکی پولو,کرکٹ,والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے. جبکہ مقامی دھنوں پر شرکاء تقریب نے علاقائی رقص پیش کیاجس سے ملکی و غیر ملکی سیاح خوب لطف اندواز ہوئے. تقریب کے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین تھے.انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومیں اپنے ثقافت کی بنیاد پر زندہ رہتی اور پہچانی جاتی ہے.اسی لئے وادی نگر میں ثقافت اور سیاحت کی فروغ کےلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی.وادی نگر قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ یے اس علاقے دنیا کے نظروں سے اوجل ہے اس خطے کے سیاحتی مقامات کو دنیا بھر میں تشہیر کیجائے گی. راکاپوشی اور دیران پیک بیس کیمپ میں یوم آزادی کا جشن کو منفرد مقام حاصل ہوگیا ہے.اور یہاں کے باسیوں کا پاکستان کے ساتھ بے پناہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے. آیندہ سال جشن آزدی فیسٹول کو مزید شاندار انداز میں منایا جائے گا.تقریب کے آخرمیں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیاگیا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button