تعلیم

مقامی ہیڈماسٹرز نے سب ڈویژن یاسین کے سرکاری سکولوں‌کی کارکردگی بہتر بنادی

یاسین (معراج علی عباسی ) مقامی ہیڈماسٹرز کی تعیناتی سے سب ڈویژن یاسین کے سرکاری سکولوں میں نظام تعلیم میں بہت بہتری آئی ہے ۔گورنمنٹ ہائی سکول طاوس ،گورنمنٹ ہائی سکول ہندور،گورنمنٹ ہائی سکول تھوئی اور ہائی سکول یاسین خاص کے مجموعی تعلیمی کارکردگی سے طلباء اور عوام مطمین ہے ۔ یاسین کے سرکاری تعلیمی اداروں میں مقامی ہیڈٹیچرزکے زریعے سکولوں میں درس تدریس کی نظام کو زمانے کے مطابق جدیداور میرٹ کے مطابق چلانے پر یاسین کے عوامی حلقوں نے سیکرٹری تعلیمات عامہ گلگت بلتستان ،ڈائریکٹرتعلیمات اور ڈپٹی ڈائر یکٹرایجوکیشن غذرکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے یاسین میں قائم سرکاری سکولوں میں موجودمقامی ہیڈٹیچرز کے محنت کے بدولت سرکاری سکولوں پر عوام کواعتماد بحال ہوا ہے ۔یاسین کے سرکاری سکولوں میں مقامی ہیدٹیچرز کے تعیناتی کے بعد سکولوں میں طلباء کے تعداد میں خاطرخواہ ا حدتک ضافہ ہوا ہیں ۔والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے نکال کردوبارہ گورنمنٹ سکولوں میں داخل کررہے ہیں ۔سرکاری سکولوں میں بہترنظام تعلیم کے باعث گزشتہ ایک دوسالوں کے دوران یاسین کے اندار درجنوں پرائیویٹ سکول بند ہوچکے ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس قبل سینارٹی کے نام پر یاسین جیسے دورافتادہ علاقے میں غیرمقامی ہیڈٹیچرز کے تعیناتی سے سکولوں کی نظام روایتی انداز میں چل رہی تھی جس باعث والدین اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں کے بجائے بھاری فیس دیکر پرائیویٹ سکولوں میں داخل کرنے پرمجبورتھے ۔کیونکہ غیرمقامی ہیڈٹیچرز گھرسے دورہونے کی وجہ سے اکثراوقات سکول میں موجدنہیں ہوتے تھے ۔ سرکاری سکولوں کے بہتری اور سکولوں میں مقامی ہیڈماسٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے غذر ٹیچرز ایسوسی یشن کے خدمات بھی لائق تحسین ہے۔ یاسین کے عوامی حلقوں نے سیکرٹری تعلیم ،ڈائریکٹرتعلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹرتعلیمات عامہ غذر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژون یاسین کے اندار موجودتمام سرکاری سکولوں میں مقامی ہیڈٹیچرز کی تعیناتی کو یقینی بناکر یاسین کے سرکاری سکولوں میں نظام تعلیم کو مزیدبہتربنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button