حادثات

بارش کے بعد ندی نالیوں میں طغیانی، پشاور چترال روڈ ٹریفک کیلئے دروش کے مقام پر بند

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے علاقے دروش میں بارش کے بعد پہاڑوں سے بہنے والی پانی کی وجہ سے ندی نالیوں میں طغیانی آئی جس کی وجہ سے شمس آباد کے موقع پر سڑک کے اوپر بہنے والے نالے میں پانی کی وجہ سے گزشتہ رات دو بجے سے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہے۔ جس کی وجہ سے چترال سے پشاور اور پشاور سے چترال آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا عملہ سڑک کھولنے کی کوشش کررہے ہیں۔

محتلف سڑک حادثوں میں چار افرادزحمی۔ 

چترال میں محتلف مقامات میں سڑک حادثوں میں چار افراد زحمی ہوئے پہلا حادثہ چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز آفس کے سامنے پیش آیا جس میں محکمہ ایریگیشن کے گاڑی نمبر Peshawar 8301نے

اکبر نامی شحص کو ٹکر مارکر اسے دور تک سڑک پر گھسیٹا۔ اکبر فیض آباد میں دکاندار ہے او ر وہ موٹر سائکل پر اپنے دکان کی طرف مڑ رہا تھا کہ اس دوران محکمہ آبپاشی کے تیز رفتار گاڑی نے اسے پیچھے سے مارکر سڑک پر دور تک گھسیٹا جسے فوری طور پر چترال سکاؤٹس ہسپتال میں داحل کیا گیا۔

دوسرا حادثہ بونی روڈ پر پیش آیا جس میں ایک موٹرسائکل سوار گاڑی کی ٹکر سے زحمی ہوا۔ تیسرا حادثہ چمر کن میں پیش آیا جس میں دو گاڑیوں کی ٹکرانے سے دو افراد زحمی ہوئے ۔ زحمیوں کو قریبی ہسپتال لائے گئے۔ ان دنوں موٹر سائکل کے حادثات بہت زیادہ پیش آتے ہیں اور موٹر سائکل سوار وں کو ہیلمٹ پہن کر ڈرائیونگ کر نے کی پابند کرنے میں ٹریفک پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

نیز چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز کے قریب بائی پاس روڈ پر پُل کے قریب سپیڈ بریکر کی اشد ضرورت ہے تاکہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گریز کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button