تعلیم

دیامر کیمپس افتتاح کے موقع پر صوبائی وزرا نظر انداز، تقریب چھوڑ کر چلے گئے

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس کے افتتاحی تقریب کے دوران دیامر کیمپس کے انچارج ڈاکٹر شاہنواز اور اس کی ٹیم نے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی حیدر خان اور صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل کو نظرانداز کر دیا جس کی وجہ سے دونوں وزرا تقریب چھوڑ کر چلے گئے ۔صوبائی وزیر حیدر خان مہمانوں کو سٹیج پر بلانے سے قبل ہال پہنچ چکے تھے قراقرم کیمپس دیامر کی انتظامیہ نے پوچھا تک نہیں بعدازاں سٹیج پر بھی نہیں بلایا اس دوران صوبائی وزیر عمران وکیل بھی پہنچے لیکن انہیں بھی نظرانداز کر دیا اس کے باوجود دونوں وزرا تقریب میں موجود رہے جب دیامر کیمپس کے انچارج ڈاکٹر شاہنواز اپنی تقریر کرنے لگے تو انہوں نے صوبائی حکومت اور وزرا کی دیامر کیمپس کی کاوشوں کا ذکر تک نہیں بلکہ اپنے کارنامے گننے لگے جونہی ڈاکٹر شاہنواز نے اپنی آدھا گھنٹہ کی تقریر ختم کی تو دونوں وزرا چپ کے سے تقریب چھوڑ کر نکل گئے ۔عوامی سیاسی اورسماجی حلقوں نے ڈاکٹر شاہنواز اور اسکی ٹیم کو وزرا نظرانداز کرنے کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف منتخب سیاسی قیادت کی توہین نہیں کی ہے بلکہ دیامر کی توہین کی ہے ایسی شخصیات ادارے چلانے کے اہل نہیں ہے یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ڈاکٹر شاہنواز اور اسکے ٹیم کے خلاف سخت انکوائری کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button