عوامی مسائل

چلاس میں‌سبزی فروشوں‌کے خلاف کریک ڈاون، بھاری جرمانے عائد

چلاس۔(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ بلدیہ چلاس کا سبزی فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بھاری جرمانے عائد۔عید کے قریب آتے ہی دوکانداروں سمیت سبزی منڈی کے من مانیاں عروج پر اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی۔اس دوران فوڈ انسپکٹر بلدیہ چلاس محمد شعیب کا نرخ ناموں پر عمل درآمد نہ کرنے والے تاجروں کے اوپر بھاری جرمانے عائد کیے۔اس موقع پر فوڈ انسپکٹر بلدیہ چلاس محمد شعیب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام محکمہ بلدیہ کے تعاون کریں اگر کوئی دوکاندار یا سبزی فروش سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کر رہا ہو یا خراب اشیاء فروخت کرتا ہو تو ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بلدیہ چلاس انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں۔انھوں نے کہا کہ ریڈی تھیلے پر بیچنے والے اور دوکانداروں کے اوپر جرمانے اس لئے عائد کر رہے ہیں وہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے عوام کو کھلے عام لوٹ مار کر رہے تھے۔جس کی شکایات موصول ہونے پر کاروائی کی گئی ہیں۔شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔انھوں نے کہا کسی دوکاندار ، پھل فروٹ اور سبزی منڈی کے من مانیاں ہمیں قبول نہیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرتے ہیں اور ایکس پاری تاریخ کو دیکھتے ہیں۔عوام کو بہتر انداز میں سرکاری نرخ نامے کو یقینی بنایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button