خبریں

استور پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری، وزیر اعلی نے کابینہ سے حلف لے لیا

استور ( سبخان سہیل) استور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداریپی ٹی ڈی سی راما میں منعقد ہوئی تقریب میں نو منتخب کابینہ کے صدر سبخان سہیل ، سنیر نایب صدر ارشاد ،جنرل سیکرٹری عابد پروانہ ، فنانس سیکرٹری عبدالوہاب ، انفارمشن سیکرٹری ظفر عباس سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے حلف لے لیا۔

اس موقعے پر صوبائی بلدیات رانا فرمان علی ، صوبائی وزیر سیاحت فدا خان ، پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل ، معاون خصوصی وزیر اعلی محمد سیلم خان ، کمشنر دیامر استور سید عبدالوحید شاہ ، ڈپٹی کمشنر ولی خان سمیت دیگر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ اور سیاسی و سماجی رہنماوں کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ استور کے صحافیوں نے مشکل حالت میں اپنی صحافتی خدمات سر انجام دی ہیں صحافیوں کو سیاسی پارٹیوں کی نمائندگی کرنے کی بجائے صحافتی اصولوں پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔ ذاتی مفاد نہ ملنے پر کسی آفیسر کے خلاف خبریں شایع ہونے لگ جائے تو ہمیں بھی اس کا اندازہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہم ایسی فیک نیوز پر ایکشن لینا چھوڑدیتے ہیں۔ نتیجے میں جو اصل اور حقیقت میں ہونے ولی خبر پر بھی الیکشن نہیں لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اصل مقصد سے انسان ہٹ جاتا ہے۔ ہمیں بہتر اور مثبت رپوٹنگ کرنے کے لیے ایک بہتر صحافی بننا ہوگا پھر ہم سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ لکھ سکیں گے۔ میں آج یہاں اعلان کرتا ہوں کہ استور پریس کلب کو گلگت بلتستان کا ماڈل پریس کلب بنائیں گے فوری طوری پر استور پریس کلب کے لیے دس مرلہ زمین پر ایک بہتر پریس تعمیر کرکے دینگے استور پریس کلب کے تعمیر ہونے تک کمشنر دیامر استور اور ڈپٹی کمشنر فوری طور پر ایک عارضی بلڈنگ پریس کلب کو دیے دیں تاکہ یہ پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر تک اپنی صحافی سرگرمیاں اس میں بیٹھ کر چلاسکیں۔ استور پریس کلب کی بنیادی ضروریات کے لیے پانچ لاکھ روپے کا بھی اعلان کرتا ہوں جو کہ پریس کلب میں بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استمعال کیا جائے گا۔

اس موقعےپر نو منتخب پریس کلب استور کے صدر سبخان سہیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں استور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا تہہ دل سے شکریہ اداء کرتا ہوں۔ آپ نے آج پریس کلب استور کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برادری کے اس پر مسرت موقعے پر ہماری حوصلہ آفزائی اور عزت آفزائی کی ہے استور کے صحافی اس جدید دور میں پریس کلب کی بلڈنگ اور دیگر دور جدید کی سہولہت نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات سے دو چار ہیں استور کے صحافیوں نے ہمیشہ سے مثبت انداز میں علاقعے کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں بھر پور خدمات سر انجام دیا ہے۔انشااللہ استور کی نو منتخب کابینہ اور اس کے ارکین علاقے کی بہتری کے لیے اپنی خدمات سر انجام دینگے۔میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کا انتہائی مشکور ہوں کہ انھوں نے پورے گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لیے حج پالیسی مرتب کیا ہے اور ہیلتھ انشورنس سیکم لانچ کیا ہے استور پریس کلب کی کابینہ نے اسے قبل بھی پریس کلب کے حوالے سے بار ہا بتایا ہے مگر اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکاآج ایک بار پھر ہماری گزارش پر استور پریس کلب کی بلڈنگ اور اس کی زمین کا اعلان کیا ہے اور فوری طور پر عارضی بلڈنگ دینے کا بھی اعلان کیا ہے مجھے اس بات کی قوی امید ہے اس بار یہ اعلان وعدہ وفاء کریں گے استور پریس کلب کی بنیادی ضروریات کے لیے پانچ لاکھ روپے دینے پر بھی میں اپنی پوری کابینہ کی جانب سے اور تمام ارکین کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تقریب کے بعد وزیر اعلی گلگت بلتستان نے استور پریس کلب کے صدر سبخان سہیل اور پوری کابینہ کو مبارک باد دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button