خبریں

گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

گلگت( )گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر و کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نومنتخب صدر و کابینہ سے حلف لیا، ایمان شاہ صدر ، رشید احمد نائب صدر، ریاض علی جنرل سکریڑی اور امتیاز علی سلطان نے سکریڑی فنانس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب میں مشیر اطلاعات گلگت بلتستان، سکریڑی اطلاعات گلگت بلتستان سمیت گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی تمام ممبران نے شرکت کی۔

حلف بردار ی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت سے کوئی بھی فرد انکار نہیں کرسکتا ہے، گلگت بلتستان کی میڈیا انڈسٹری اب پہلے سے کافی مضبوط ہوچکی ہے میڈیا کی ہر تعمیری تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورجو بھی کوتاہیوں کی نشاندہی کرے گا اس میں اصلاح لانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے، گلگت بلتستان ایک نازک اور حساس خطہ ہے ایسے میں میڈیا کا کردار بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، میڈیا کی چھوٹی سی کوتاہی سے علاقے کو بہت بڑی نقصان ہوسکتا ہے،لہذا میڈیا علاقے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو درپیش مسائل و مشکلات سے ہم آگاہ ہے اور ان مسائل ومشکلات کو حل کرنے میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔گلگت بلتستان نیوز پیپرز کے اشتہارات کی مد میں بقایہ جات کی ادائیگی کے حوالے سے حکومت سنجیدہ ہے اور باقاعدہ طور پر میکنزم بھی بن گیا ہے اب اس کے بعد اشتہارات کی مد میں کوئی بھی بقایہ جات باقی نہیں رہیں گے بلکہ بروقت پراپر چینلز سے ادائیگیاں بھی ہونگے، پچھلے حکومت کے دور کی زاتی تشہیر کی مد میں بقایہ جات تھے ان کو آہستہ آہستہ ادائیگیاں ہوچکی ہے ، حکومت میڈیا انڈسٹری کو مضبوط کرنے میں مکمل طور پر سنجیدہ ہے.

اس سے قبل صدر گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی ایمان شاہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کومیڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کi میڈیا انڈسٹری پہلے سے کافی حد تک مضبوط ہوچکی ہے، مقامی اخبارات اشتہارات کی مد میں بقایہ جات کی ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث مسائل کا شکار ہیں۔ لہذا اخبارات کے جو بقایہ جات ہیں ان کو بروقت ادائیگی کریں تاکہ میڈیا صنعت مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button