حادثات

شمشال جاتے ہوے آٹے سے بھری گاڑی حادثے کا شکار، ڈرائیور زخمی ہوگیا

ہنزہ ( فرمان کریم)شمشال روڈ کی خستہ حالی کے باعث محکمہ سول سپلائی کے آٹے سے بھرا مزدہ گاڑی کو حادثہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔ضلع ہنزہ کے دور افتادہ گاؤں شمشال کے عوام کو محکمہ سول سپلائی کا آٹے لے جاتے ہوئے پرائیویٹ مزدہ گاڑی روڈ کی خستہ حالی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ جس میں ڈرائیور قدرت اللہ زخمی ہوا جبکہ انچارچ سول سپلائی شمشال عزیز کریم نے گاڑی سے کود کر جان بچائی۔

اطلاع کے مطابق گلمت گوجال سے تین مزدہ گاڑیاں آٹا لوڈ کر کے شمشال گاوں جارہی تھیں۔ ڈوٹھ (وخی زبان میں پُل کو کہتے ہیں) کے مقام پر ایک مزدہ گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ عزیز کریم نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جبکہ گاڑی ڈرائیور قدرت اللہ سمیت گہری کھائی میں جاگری۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور کی جان بچ گئی۔ زخمی ڈرائیور کو شمشال ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں 62آٹے کے تھیلے موجود تھے جو کہ دریا برد ہو گئے۔ شمشال کے مقامی افراد نے حادثے کا ذمہ داری محکمہ تعمیرات ہنزہ کوقرار دیتے ہوئے کہا کہ 2002سے روڈ کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ محکمہ کے ملازم اپنے من پسند افراد کو روڈ کی مرمت کے ٹھیکے دیتے ہیں جو کام نامکمل چھوڑ کر غائب ہو جاتے ہیں۔روڈ کی نہ گفتہ بہہ حالت باعث اب تک درجنوں گاڑیاں حادثات کا شکار ہو چکی ہیں اور کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ شمشال روڈ پر حادثے کے باعث محکمہ سول سپلائی کے شمشال کے عوام کے لئے آٹے کی سپلائی بند کر دی ہے۔ جس کے باعث شمشال میں آٹے کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button