عوامی مسائل

مرتضی آباد ہنزہ میں‌رابطہ سڑک ادھوری چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب ہوگیا، عوام اذیت میں‌مبتلا

ہنزہ (بیورورپورٹ ) کے کے ایچ تا مرتضی آباد ہندی گن روڈمحرم الحرام سے پہلے ٹھیک کیاجائے۔ عوام حلقے ۔ ہنزہ مرتضیٰ آباد بالا کے لنک روڈ کے کے ایچ تا ہندی گن میٹل کرنے کیلئے محکمہ تعمیرات ہنزہ نے ٹھکیدار کے سُپرد کیا تھا ۔ ٹھکیدار نے روڈ میٹل کرنے کے لئے روڈی روڈ پر ڈمپ کرکے غائب ہے جس کی وجہ سے مرتضیٰ آباد کے مکینوں کو سفر ی مشکلات کا سامنا ہیں مرتضیٰ آباد کے عوام نے میڈیا سے شکایات کے انبار لگادئیے اُنہوں نے کہاکہ جیسے ہی روڈ میٹل کے لئے ٹینڈر ہوا ہمیں خوشی ہوئی کہ ہم لوگ بھی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سفر کریں گے لیکن ٹینڈر ہوئے کئی مہینے گزر گئے روڈ میٹل ہونے کی بجائے عوام کے لئے مشکلات میں اضافہ ہوا ۔ روڈی روڈ میں موجود ہونے کی وجہ سے کوئی گاڑی آسانی سے نہیں چل سکتی ہیں ٹھکیدار کی عدم دلچسپی کی وجہ سے روڈ علاقہ مکینوں کے لئے درد سر بناہوا ہے اُنہوں نے کہاکہ اس مسئلے کو لیکر ہم نے کئی بار محکمہ تعمیرات کے زمہ داروں سے بات کی ہے لیکن بے سود ثابت ہوا ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ اسی لنک روڈ سے محرم الحرام کا جلوس نے گزرنا ہے اگر محرم سے پہلے روڈ میٹل یا رولنگ نہیں کیا تو مرتضیٰ آباد کے عوام احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اُنہوں نے بذریعہ میڈیا ڈپٹی کمشنر ہنزہ سے مطالبہ کیا ہے کہ KKHتا ہندی گن میٹل روڈ کی تاخیری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب عوام کو سفری مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button