اہم ترینکھیل

بابر خان ایک بار پھر سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ کار ریلی کا چیمپین بن گیا

شگر( نامہ نگار)بابر خان ایک بار پھر شگر سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ کار ریلی کا دفاعی چمین بن گیا ،جبکہ فخر ماہی نے دوسری اور نوروان نے تسری پوزیشن حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح امسال بھی دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگا میں سالانہ شگر کولڈڈیزرٹ کار ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عالمی جوڑے سمیت 92کار ڈرائیورز  اور 30بائیکرز نے حصہ لیا، کار ریلی کا افتتاح چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات ٹاڑر نے کیا اس موقع پرکار ریسرز کے لئے 40کلومیٹر کی مصافت کو کم سے کم وقت میں طے کرنا تھا اس موقع پر تمام کار سواروں نے کرتب دیکھائے تاہم سرفہ رنگاہ جیب ریلی کا چمپئین ایک بار پھر بابر خان بن گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button