حادثات

ضلع شگر کے علاقے نواسلو میں‌ آتشزدگی کا سانحہ، تین رہائشی مکانات اور تین دکانیں‌جل گئیں‌

شگر(کرائم رپورٹر)شگر نیاسلو میںآتشزدگی، تین مکانات اور تین دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو لیا۔

تفصیلات کے مطابق شگرباشہ کے علاقہ نیاسلو میں آگ لگنے سے تین رہائشی مکانات اور 3دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ گھروں میں موجود تمام اشیاء بھی خاکستر ہوگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ جلنے والے تینوں گھر تین بھائیوں کے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گھر کے افراد نالے میں گھاس کٹائی کیلئے گئے ہوئے تھے۔تاہم محلے کے لوگ آگ دیکھ کر مدد کیلئے آپہنچے۔اور آگ کو بجھایا۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے متاثرین کی فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button