متفرق

نگر : محرم الحرام کے دوران ضلع میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

نگر ( اقبال راجوا) محرم الحرام کے کل ۹۹مجالس کی فول پروف سیکورٹی کے لئے مکمل سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے،ضلع نگر میں سیکورٹی ہائی الرٹ اور چھنس بیرئیر پر قومی شناختی کارڑ کے بغیر کسی کوبھی ضلع میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ایس پی نگر حسن علی کا میڈیا سے خصوصی بات چیت ۔

انہوں نے ماہ محرم کی مجالس میں عزاداروں اور مجالس کے تحفظ کے لئے محکمہ پولیس کی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نگر میں محرم کے پہلے عشرے میں دن اور رات کی کل 99مجالس منعقد ہونگی جن کی سیکور ٹی کے لئے پولیس جوانوں کی نفری امام بارگاہوں کے گیٹس اور اطراف میں کھڑی کر دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک سب انسپکٹر کے ساتھ ۱۱پولیس جوانوں کو ضلع نگر اور ہنزہ کےداخلی پوائنٹKKH چھنس بیرئیر پر تعینات کی گئی ہے جو 24 گھنٹے ضلع میں داخل ہونے والے مشکوک افراد کی جامع تلاشی، شناختی کارڑ کی چھان بین کے بعد ضلع میں داخل ہو نے کے لئے اجازت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ یہ بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ مقامی افراد کے ساتھ پولیس کا رویہ نہایت مودبانہ اور ہمدردانہ ہونا چاہیئے اور اخلاق کے ساتھ پیش ہونے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مشکوک افراد کو ضلع میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے قانون پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ پہلے عشرے میں نکلنے والے جلوسوں کے حوالے سے خصوصی سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں اور سیکورٹی دوگنی کر دی گئی ہے ۔ نگر سے گزرنے والے 45 کلومیٹر طویل کے کے ایچ پرپولیس کوچوکس رہنےکے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

انہو ں نے بتایا کہ سیکورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی خطرے کی بات نہیں ہے لیکن پاکستان اور گلگت بلتستان کے معروضی حالات کے پیش نظر سیکورٹی اقدامات ضروری ہے ۔ اس لئے اس سال ضلع نگر میں سیکورٹی کے اقدامات کو پچھلے سال کی نسبت دوگنا کیاگیا ہے ۔ مجالس کا انعقاد کرنے والی تمام ماتمی انجمنوں،علماء و عمائدین اور تنظیمات سے رابطہ ہے اور سیکورٹی کے حوالے سے مشاورت بھی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے حالات پر نظر رکھیں اور سیکورٹی کے حوالے سے شکایات ایس پی اورڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبرات کے ساتھ 15پر بھی فوری کال کر کے شکایت درج کرا ئی جا سکتی ہے جس پر فوری کاروائی کے لئے پولس تیار ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین القوامی ،ملکی اور گلگت بلتستان میں حالیہ ہونے والے واقعات کی وجہ سے سیکورٹی مسائل کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا اس لئے ضلع نگر میں محرم الحرام کی مجالس اور عزاداروں کی تحفظ اولین ترجیح ہے اور سیکورٹی منصوبہ بندی کو دگناکیا گیا ہے ۔ ضلع میں دن کی اوقات میں کل 46 اور رات میں 53 اور کل 99امام بارگاہوں میں 99 مجالس برپا ہونگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button