تعلیم

لی روزی سوشل ویلفیر سوسائٹی اور ماڈل سکول ششکٹ گوجال کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی

ہنزہ (بیورو رپورٹ)لی روزی سوشل ویلفیئر سوسائٹی و ماڈل سکول ششکٹ کی نئی کابینہ تشکیل امام داد سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جبکہ لی روزی ماڈل سکول کے صدر استاد طاہر مقرر۔ ششکٹ گوجال ہنزہ میں 1992ء سے تعلیم اور دیگر سماجی خدمات سرانجام دینے والی سماجی ادارہ لی روزی سوشل ویلفیئر سوسائٹی و ماڈل سکول کی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جس میں سوسائٹی کے صدر امام داد جبکہ جنرل سیکریٹری استاد امتیاز اور لی روزی ماڈل سکول کے نئے صدر استاد طاہر اور جنرل سیکریٹری یاسر جان مقرر کردیئے گئے۔ نئے آنے والے کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر سماجی خدمات سرانجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا اس ادارے سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات آج گلگت بلتستان سمیت پاکستان اور بین الاقوامی اداروں میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کا نام پورے خطے میں روشن ہورہاہے۔ کابینہ تشکیل دینے کے حوالے سے لی روزی ماڈل سکول ششکٹ گوجال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین، طلبہ و طالبات ، والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں نئے منتخب کابینہ کو سابقہ کابینہ کے اراکین نے ہار پہنا کر خوش آمدید کیااور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کی فلاح اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید تیز تر کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button