تعلیم

ایران مں‌زیر تعلیم 600 سےزائد طلبا پاکستان کا نظریاتی تشخص اجاگر کرنے میں‌ بھرپور کردار ادا کرتے ہیں، سید محمد علی

سکردو ( رجب علی قمر ) جامعہ روحانیت بلتستان کے ڈپٹی سپیکر سید محمد علی شاہ الحسینی اور میڈیا انچارچ محمد ابراہیم صابری نے میڈیا سے خصوصی نشت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں زیر تعلیم ادارے کے 600 سے زائد طلبا پاکستان کی نظریاتی اور قومی تشخص کو بھی اُجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کررہے ہیں قم میں گزشتہ دو سالوں سے یوم آزادی پاکستان جوش کی شاندار تقریبات منعقد کی جارہی ہے جس میں پاکستان کے سفارتکار سمیت ایران میں مقیم گلگت بلتستان کے لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک ایران اور پاکستان دونوں اسلامی ممالک ہے ہماری اسلامی روایات اور نظریات مشترک ہے ہمیں پاکستان سے بڑھ کر کوئی نہیں ہوسکتاہم محب وطن پاکستانی ہے ہمارا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہیں ایران میں واقع جامعہ روحانیت بلتستان کے طلبا اور منتظمین جہاں پاکستان کی نظریاتی اساس کا محافظ ہے وہاں ملکی تعمیر و ترقی اور قومی ایام میں ہمہ وقت پیش پیش ہوتے ہیں ہمارا اصل منشور قومی وحدت اور اپنے ملک سے وفاداری ہے ایران میں ملکی ثقافت اور ادب کو بھی فروغ دینے کے لئے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں جامعہ روحانیت بلتستان کے بارے میں گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ ادارے میں دو سال بعد باقاعدہ عہدہداروں کی چناؤ کے لئے انتخابات کیا جاتا ہے ہمارے ادارے سے فارغ التحصیل سینکڑوں طلبا نے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے بھی مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کرلی ہے اُنہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ایران میں پاکستان کی یوم آزادی منانے پر لوگوں میں خوف تھا جامعہ روحانیت کی جانب سے پچھلے دو سالوں سے یوم آزادی کی تقریبات کو شان و شوکت سے منایا جارہا ہے ہمارا ایجنڈا اتحاد بھائی چارگی اور پاکستان کی استحکام و سلامتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button