خبریں

ہائی سکول ہاتون غذر میں یوم دفاعِ پاکستان 

ہاتون (پ ر) گزشتہ دنوں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہاتون غذر میں یوم دفاع انتہائی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ صبح اسمبلی میں بچوں کے چاق و چوبنددستے نے سلامی دی۔ طالبہ سپنانے تلاوت کلام پاک اور طالبہ کاوش نے نعت رسول مقبول ؐ سے تقریب کا آغاز ہوا۔ تقریب کی صدارت ہیڈماسٹر عشرت نذیر اور مہمان خصوصی باباجان اور مس زاہدہ تھی۔ تقریب سیکویرٹی کا خیال رکھتے ہوئے سادگی کے ساتھ منعقد کی گئی۔ طالب علم محبوب‘ طالبہ ثنا ‘ طالبہ نجم ‘ طالبہ حمزہ عباسی‘ نے اپنی تقریر میں یوم دفاع کے حوالے سے سامعین کو محظوظ کیا۔ ان کا نعرہ تھا؛ ’دشمن تیری سرحد سے ادھرآنہ سکے گا‘ آیا تو بھی زندہ کبھی جا نہ سکے گا‘

مدرس محمد اقبال اور مدرس محمدجان نے یوم دفاع پر بچوں کو اپنے پیغام میں ملک و ملت کے لئے قربانی سخت محنت اور تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی حاصل کر کے مثالی حب الوطنی کا ثبوت دینے پر زور دیا۔ طلباء نے ملی نغمے‘ نظم‘ شہداء اور غازیوں کے نام اور خدمات پر روشی ڈالی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ سپیشل بچوں نے بھی ملی نغمہ پڑھ کر جھنڈے کو سلامی دی۔ بچوں نے اپنے جذبات کی عکاسی پوسٹر اور چارٹس میں ملکی نعرے لکھ کر کیا۔ تقریب کے صدر محفل عشرت نذیر نے ملک وقوم کی خاطر قربانی دینے پر پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیا۔ آپ نے بچوں پر زور دیاکہ اپنے اسلاف کی نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کے لئے قربانی کیلئے تیار رہیں۔ ہم اس کے نظریاتی محافظ ہیں۔ سخت محنت اور کام کام اور کام کے اصول سے ہم ایک مضبوط قوم بن سکتے ہیں۔ تقریب میں بچوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ ’پاک فوج زندہ باد‘ ’پاکستان پر جان بھی قربان ہیں‘ کے نعرے لگائے۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے شہداء کی ایصال ثواب کے لئے بارگاہ رب العزت میں دعاکی اور غازیوں کی بہتر صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نظامت کے فرائض طالب علم اسرار احمد اور طالبہ گلفام نے سرانجام دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button