عوامی مسائل

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو بن گیا گندگی کا ڈھیر

خپلو(فدا حسین)ڈسٹرکٹ ہسپتال سکردو میں جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر لگنے کے باوجود انتظامیہ خاموشی تماشائی بننے پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑر گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بلتستان ڈویژن کے مرکزی شہر سکردو کے ضلع ہسپتال میں جگہ جگہ پر گندگی کا ڈھیر لگنے سے ہسپتال کے اندار تفن پھلنے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی گائے اور بکریوں کا آمجگاہ بنا ہوا ہے۔اس لئے لوگ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو طنز کے طور پر مقامی لوگوں کے چراہ گاہ سے تشبہہ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ خواتین وارڈ کے ساتھ گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے تفن کی وارڈ کی اندار بھی آنے لگی ہے اس کے باوجود صفائی نہ مریضوں کے ساتھ آنے والے اور مریضوں کی تیماداری کے لئے آنے والے دونوں پر یشانی کا اظہار کر رہے ہیں ہسپتال میں آنے والے لوگوں سے اس حوالے تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بدبوسے بیمار ہونے کا خطرہ ہے۔ دوسری طرف ہسپتال کے اندار کے موجود لان گندے پانی کا جوہڑ بنا ہوا ہے جہاں سے بدبو آتی ہے اس لئے لوگ وہاں پر بیٹھنے سے بھی قاصر نظر آتے ہیں۔ جب مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات کی تو ان کہنا تھا کہہ ہم کس کس شکایت کریں اکثر ڈاکٹروں اور عملہ کے وقت پر نہ آنے کی شکایت کریں یا ہسپتال کے اندار صفائی کے ناقص نظام کی شکایت کریں یا لباٹری ٹیسٹ رپورٹوں کی بروقت نہ ملنے کریں عملہ کے نامناسب رویوں کی ہم تو بے بس ہیں ہم اتنے دور علاج کے امید لے کر آتے ہیں مگر یہاں پر سہولیات کی فقدان کی وجہ ہم مزید ذہنی مریض بن کی واپس چلے جاتے ہیں ہسپتال کے اندار کوئی دوائی نہیں ملتی اس لئے سارئی جمع پونجی دوائی خریدنے میں ختم ہو جاتی ہے تاہم اس کا کوئی کسی کوئی پرواہ نہیں ہے اس لئے مریضوں ان کے لواحقین نے حکومت وقت سے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button