عوامی مسائل

کھرمنگ:‌ گوہری میں‌پانی کی قلت، انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے

کھرمنگ (بیورو رپورٹ) کھرمنگ ضلعی ہیڈ کوارٹر گوہری کی عوام پانی کی ایک بوند کے لئے ترس گئے پائپ لائنوں میں پانی نہ آنے کی وجہ سے گوہری کے باسیوں کو میلوں دور پانی لانے کیلئے جانا پڑتا ہے کوئی پوچھنے و الا نہیں ہے محکمہ تعمیرات کی جانب سے رکھے گئے پائپ لائن منصوبے پر اسٹارٹ آرڈر دینے کے باوجود کام شروع نہیں کیا جارہا ہے سردیوں میں ان کی پریشانیاں مزید بڑھ سکتی ہے

عمائدین و نوجوانان گوہری کا کہنا تھا کہ محکمہ تعمیرات کی جانب سے رکھے گئے پائپ لائن منصوبے پر اسٹارٹ آرڈر جاری ہونے کے باوجود ٹھکیدار کی طرفسے کام شروع نہیں کیا جارہا ہے اور متعلقہ محکمہ بھی اس منصوبے کو جلد شروع کرانے کے لئے کردار ادا نہیں کر رہا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ گوہری کوپینے اور دیگر ضروریات کے لئے پانی میسر نہیں ہے اسی فیصد سے زائد گھروں کے پائپ لائینوں میں پانی نہیں آرہا ہے مکین پانی بھرنے کے لئے میلوں دور علاقوں کا رخ کرتا ہے دوسری جانب دریا ئے سندھ کا پانی بھی قابل استعمال نہیں ہے پانی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں منصوبے پرجلد کام شروع نہ ہونے کے باعث سردیوں میں علاقہ مکین مزید پریشانی اٹھانا پڑسکتا ہے

انہوں نے کمشنر بلتستان ڈپٹی کمشنر بلتستان اور محکمہ تعمیرات کے ایگزیکٹیو انجینئر سے معاملے کا نوٹس لیکر جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button