کھیل

کریم آباد کی ٹیم ہنزوے ہایئن نے ہنزہ پریمیر لیگ جیت لی

ہنزہ (اسلم شاہ) پاک جاپان فٹ بال ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ ہنزہ پریمیر لیگ کریم آباد کی ٹیم ہنزوے ہایئن نے یاسین کلب علی آباد کو تین سفر سے شکست دے کر اپنی نام کر لی ۔اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی فتح اللہ خاں صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان فتح اللہ نے کہا کہ ہنزہ گلگت بلتستان کا چہرہ ہے اور ہنزہ کے باعث ہی گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملا ہے راولپنڈی سے ہنزہ خنجراب تک شاہراہ قراقرم پر سیاحت کے باعث جو بھی رزق گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں کے لوگوں کومیسر ہے وہ ہنزہ کے عوام کی خوش اخلاقی اور ہنزہ کی خوبصورتی کے باعث ہے۔تاریخ میں گلگت بلتستان میں محب وطنی میں ،تعلیم میں ،امن میں اور اخلاقی اقدار کے حوالے سے ہنزہ نے گلگت بلتستان کی رہنمائی او ر نمایندگی کی ہے۔ انہو ں نے مذید کہا کہ انشاء نوجوانوں کی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر سابقہ امیدوار قانون ساز اسمبلی کرنل عبید اللہ بیگ نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی جلد تبدیلی آئے گی اور وراثتی سیاست کے بوسیدہ نظام سے چھٹکارہ ملے گا۔ اور ہم ہنزہ اور ہنزہ کے عوام کی مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کریں گے ۔

پاک جاپان چوک فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہنزہ پریمیر ایسوسی ایشن مسلسل نو سالوں سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی چلی آ رہی ہے اس سال اس ٹورنامنٹ میں 65سے زیادہ ٹیموں نے گلگت بلتستان بھر سے شرکت کی،اور جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن علاقے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button