کھیل

ضلع نگر میں‌فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، خوشحال الیون فاتح

نگر( اقبال راجوا) ضلع نگر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے زیر انتظام ڈپٹی کمشنر نگر کی خصوصی ہدیات پر اورنگرانی میں منعقد ہونے والا فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہ الیون کو خوشحال الیون نے 4 کے مقابلے میں 5گول کر کے فائنل اپنے نا م کر لیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی معروف کاروباری شخصیت الحاج سیٹھ علی حیدر تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو نقد پچاس ہزار روپے کا انعام دیا۔ فٹ بال ٹورنامنٹ سبدیوژنل ہیڈ کوارٹر سکندر آباد مین زیر تعمیر ملٹی پرپز اسٹیدئیم میں منعقد ہوا ۔ دونوں ٹیموں نے میچ کے دونوں ہالف تک کوئی گول سکور نہیں کیا جبکہ مقابلہ برابر ہونے کی وجہ سے فیصلہ پینلٹی کیکس پر ہوا ۔ پینلٹی ککس میں شاہ الیون کے چار گول کے مقابلے میں خوشحال الیون نے پانچ گول سکور کئے اور مقابلے کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اس ٹورنامنٹ میں ضلع نگر سے کل سات بہترین ٹیموں نے حصہ لیا اور تین دنوں تک مقابلے جاری رہے ۔ زرایع کے مطابق سپورٹس آفیسر ملک ذولفقار احمد نے ڈپٹی کمشنر نگر کی خصوصی ہدیات پر ضلع نگر سے ۷ بہترین ٹیموں کا انتخاب کیا اور سکندر آباد سٹیدئیم میں مقابلوں کا آغاز ہوا۔ فائنل میں نگر سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت حجی سیٹھ علی حیدر کو ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور شائیقین سے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کھیل کر دنیا میں اپنے علاقے کا بہترین نام اور مثبت چہرہ سامنے لایا جاتا ہے اگر حکومت نگر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجا گر کرنے کے لےئے کھیلوں اور تعلیم سے متعلق مراعات فراہم کرے تو نگر کے نوجوان پوری دنیا میں نگر ،گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کھیلوں کو کسی بھی علاقے کے لئے ایک مثبت پہچان کے ساتھ علاقے میں نوجوانوں کا معاشرے کے لئے کار آمد ثابت ہونے کا بہترین سبب بھی قرار دیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک ذوالفقار احمد نے نوجوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ نگر میں کھیلوں کے انعقاد اور ان سرگرمیوں کے زریعے نگر کے نوجوانوں کو پاکستان اور دنیا بھر میں کھیلوں یں حصہ دلانے کے لئے کام کا آغاز کیا گیا ہے ہمیں یقین ہے کہ نوجوانوں میں جو فطری ٹیلینٹ ہے وہ کسی بھی کھیل کے مقابلے کے لئے مکمل طور پر نگر کے نوجوانوں میں پایا جاتا ہے ۔ کھیل کے مہمان اعزا ز ملک زوالفقار احمد اور مہمان خصوصی الحاج سیٹھ علی حیدرنے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعام بھی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button