خبریں

برالدو روڑ کی تعمیر و کشادگی بارے عوامی تحفظات دور کریں گے، کمشنر بلتستان ڈویژن

شگر(عابدشگری) کمشنر بلتستان ڈویژن محمد حمزہ سالک نے کہا ہے برالدو اسکولی روڈ دفاعی و سیاحتی اعتبار سے نہایت اہمیت کے حامل روڈ ہے۔ یہاں سے سالانہ سینکڑوں ملکی و غیر ملکی سیاح دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے اور پہاڑوں پرچڑھنے کیلئے آتے ہیں۔اس روڈ کی کشادگی اور ٹرک ایبل روڈ کی تعمیر میں برالدو کے عوام کی تحفظات کو دورکرکے تکینکی اور پی سی ون کے مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کریں گے اور تمام فریقوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔تاکہ کسی کو بھی کسی قسم کی تحفظات نہ ہو۔بلکہ دونوں فریقین کی باہمی مشاورت اور اتفاق کیساتھ بنائیں گے۔

کمشنر بلتستان محمد حمزہ سالک اور ڈی آئی جی بلتستان محمد ں نذیر گارا دو روزہ نجی دورے پر برالدوپہنچنے پریونین کونسل داسو کے بالائی علاقوں ،بیانو ،سیدر ،کنڑ،چھقپو اور فلجو کے لوگوں نے ان سے ملاقات کی اور اور روڈ کے حوالے سے لوگوں میں پائی جانے والے تشویش سے انہیں آگاہ کیا گیا۔لوگوں نے اسکولی ٹرک ایبل روڈ کو اپنے ایرئے سے گزارنے کیلئے کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا گیا۔ بیانو تا چھقپو کے عوام کا کہنا تھا کہ دریاء کی اس جانب 7گاؤں ہے اور آبادی بھی زیادہ ہے لیکن اس آبادی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اور نظر انداز کرکے روڈ کو دوسری جانب سے گزارنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ جبکہ دریاء کی اس پار خطرات کم سے کم ہے ۔جبکہ دوسری جانب فولجو کے لوگوں نے کہنا تھا کہ روڈ قدیم سے یہی سے گزررہے ہیں لہذا ٹرک ایبل روڈ کو اسی جگہ سے روڈ کو توسیع دیتے ہوئے گزارنا چاہئے تاکہ اخراجات کم سے کم ہو۔اس پر کمشنر بلتستان نے دونوں فریقوں کو یقین دلایا کہ روڈ کو فزیبلٹی دیکھ کر لوگوں کو زیادہ سء زیادہ سہولیات گراہم کرنے کیلئے ٹیکنکل عملوں کی مدد سے بنایا جائے گا جس سے دونوں سائیڈ کے عوام کو یکسان فائدہ پہنچے۔روڈ کی تعمیر پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔اور اتحاد و اتفاق کیساتھ بنائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button