خبریں

رحیم اللہ بیگ ہنزہ پریس کلب کا صدر مقرر

ہنزہ ( اسلم شاہ) ہنز ہ پریس کلب کے سالانہ اجلا س ہنزہ پریس کلب آفس علی آ باد میں منعقد ہوا اجلاس میں ہنزہ پریس کلب کی کے آئین کے مطابق آئندہ دو سالوں کے لیے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا اس موقعے پر ہنزہ پریس کلب کے ممبر ان نے آئین کے اصولوں کے مطابق مقرر کردہ الیکشن کمشنر نے درخواستوں کی جانچ پڑتال کی اور رحیم اللہ بیگ بلا مقابلہ صدر قرار پائے۔ اس کے بعد جنرل سیکرٹری رحیم امان،سینئر نائب صدر اکرام نجمی ، نائب صدر کریم سلمان، فنانس سیکرٹری علی احمد، سلیم اللہ بیگ برچہ سیکرٹری اطلاعات اور اسلم شاہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے صدر اجلال حسین نے نئے منتخب ہونے والے عہداداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہنزہ پریس کلب نے اپنے قیام کے چند سالوں میں ہی نہ صرف گلگت بلتستا ن بلکہ قومی سطح پر بھی اپنا ایک مقام قائم کیا ہے اور امید ہے کہ نو منتخب کابینہ بھی اس ادارے کومستحکم کرنے اورعا مل صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

نومنتخب صدر رحیم اللہ بیگ نے کہا کہ علی آباد میں ہنزہ پریس کلب ہنزہ پریس کلب کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکرگزار ہوں اور نئی ٹیم کے ساتھ مل کر اس ادارے او ر عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی بھر پور کوشش کروں گا ۔اور سابقہ کابینہ نے کم وقت میں ہنزہ پریس کلب کو ایک مقام پر پہنچایا ہے اس ادارے اور صحافیوں کی بہتری کے لیے اپنی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد کابینہ کی حلف برداری کا اہتمام کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button