عوامی مسائل

ہنزہ:‌حیدر آباد تا بوائز کالج علی آباد رابطہ سڑک کی توسیع کا منصوبہ سست روی کا شکار

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ حیدر آبار تا بوائز کالج علی آباد لنک روڈ پر توسیع کا کام انتہائی سست روی کا شکار،  عوام منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور ہیں۔

تقریباً ایک سال قبل شروع کرنے والی علی آباد تا حیدر آباد لنک روڈ توسعی منصوبے پر کام شروع ہو گیا تھا ابتدائی کام علی آباد گھڑی ساز موڈ تا بوائز کالج میٹل سمیت توسیعی مکمل ہونے کے اخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ دوسرے مرحلےمیں بوائز کالج تاحیدر آباد تقریباً2سے 3 کلومیٹر تو سیع کا کام بھی ایک سال قبل شروع کیا گیا تھا، تاہم انتہائی سست روی کی وجہ سے لنک روڈ جگہ جگہ مکمل طور پر کھنڈر بن گئی ہے۔ طلباء ، خواتین اور خصوصاًمریضوں کو سفر میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

عوام حیدر آباد نے بذریعہ میڈیا صوبائی وزیر تعمیرات ، سیکریٹری تعمیرات ، ڈی سی ہنزہ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ حیدر آباد اور بوائز کالج علی آباد کے درمیان ہونے والی لنک روڈ توسیعی منصوبے پر سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے کنٹریکٹرکو متنبہ کیا جائے اور موسم سرما سے قبل کم از کم لنک روڈ پر بکھری ہوئی بھاری تعمیراتی میٹریل استعمال میں لاتے ہوئے کچے لنک روڈ کو بحال کیا جائے اور ملبے کو ہٹایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button