عوامی مسائل

یاسین میں‌دکاندار من مانی قیتموں‌پر اجناس بیچنے لگے، انتظامیہ منظر عام سے غائب

یاسین (معراج علی عباسی) سب ڈویژنل انتظامیہ یاسین کی کمزانتظامی رٹ کے باعث یاسین کے دوکاندار غیرمعیاری اشیائے خوردنوش کے خریدوفرخت اور خودساختہ مہنگائی کے زریعے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے ۔ دوکاندار سب ڈویژنل انتظامیہ کے خاموشی کے باعث گزشتہ ایک اشیائے خوردنو ش ،پٹرولیم مصنوعات ،سبزی ،گوشت ،مرغی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے قیمتوں میں ہوشربااضافہ کیا ہے ۔یاسین سبڈویژنل انتظامیہ کے جانب فری ہیڈملنے پر دوکاندارگاہکوں سے نہ صر ف من پسند قیمت صول کررہے ہیں بلکہ یاسین کے 80فی سے زیادہ دوکاندار کسی نیشنل یاملٹی نیشنل کمپنی کے بجائے خوانچہ فروشیوں سے غیرمعیاری شیائے خوردنوش خریدکرعوام کو فرخت کررہے ہیں ۔یاسین کے 10سے 15فی صد دوکانوں میں نیشنل یاملٹی نیشنل کمپنی کے چندایک چیزیں ہی دستیاب ہے جبکہ 85سے 90فی صد دوکانوں میں غیرمعیاری سامان فرخت ہورہے ہیں ۔یاسین سب ڈویژنل اور تحصیل انتظامیہ کے جانب سے گزشتہ دو، تین مہنیوں کے دوران دوکانوں کا معائنہ نہ ہونے سے دوکاندار انتظامیہ کے خاموشی کا فائدہ اٹھا کر غیریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے ۔سب ڈویژن یاسین کے دوکاندار عوام سے خودساختہ قیمتوں کے علاوہ غیرمعیاری اشیا ئے ضروریہ بغیرکسی خوف خطرکے کھلے عام فرخت کررہے ہیں ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے ڈی سی غذر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین میں اشیائے خوردنوش اور دیگر اشیائے ضروریہ کے قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لیے احکامات دے تاکہ ناجائز منافع خوروں اور غیرمعیار ی اشیائے خوردنوش کی خریدو فرخت سے لوگ بچ سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button