تعلیم

محکمہ تعلیم میں‌سفارش اور رشوت کلچر کا خاتمہ ہو چکا ہے، غلام محمد ناصری ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم

سکردو (ایس ایس ناصری) غلام محمد ناصری ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم سکردو نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم میں اب سفارش اور راشی کلچر کا خاتمہ ہوا ہے. اب دوبارہ ماضی کا دور پلٹ کر نہیں آئیے گا ۔ماضی میں کچھ ناقابل اساتذہ محکمے میں گھس گئے اب ایسا نہیں ہورہا ہے۔علامہ اقبال ایجیوکیشن سوسائٹی مے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر منقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بلتستان ریجن میں این ٹی ایس کے زیعے تقرر ہونے والے میں والے اساتذہ قابل اور محنتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ استاد کا کام صرف پڑھانا نہیں بلکہ معاشرے کو بنانا بھی ہے ۔جو اساتذہ یا ملازم اپنی ڈیوٹی ٹائم پر اپنے گھر یا کچھ اور کام سر انجام دیں وہ جائز نہیں ہے اور اس کے تنخواہ حرام ہے۔اس موقع پر پروفیسر حشمت کمال الہٰمی نے کہا کہ بلتستان ریجن میں اساتذہ کو اپنے شعبے میں بہتریں کار کردگی سر انجام لانے اور ان میں پائے جانے والی صلاحیتوں کو مزید نکھار نے کیلے علامہ اقبال ایجیوکیشن سوسائٹی جو کام کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہے اس ادارے کے چیرمیں اور ان کی ٹیم جس طریقے سے معاشرے میں علم کی روشنی کو ایک جدیدیت کے ساتھ پھیلانے کیلے دن رات کام کرر ہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی انہوں پر اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور بہتری کیلےبچوں کو معیاری تعلیم دلانے کے ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دی جائے کیونکہ تعلیم تربیت کے بغیر ناممکن ہے۔علامہ اقبال ایجیوکیشن سوسائٹی کے چیرمن محمد اسحاق نے کہا کہ بلتستان کے اساتذہ ملک کے دیگر شہروں کے اساتذہ سے قابل ،محنتی اور دیانت دار ہے یہاں کے اساتذہ کم اجرت پر قوم کے معماروں کو بہتریں تعلیم دلانے میں دن رات کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ میں موجود مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلے ہم عرصہ دراز سے انکی تربیت پر کام کررہے ہیں جسے بہت سراہا جارہا ہے اس کے ساتھ مختلف تعلیمی اداروں میں بچوں کوکیرئیرکونسلنگ اور مختلف ٹسٹ کی تیاری کے سلسلے مین بھی رہنمائی کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی یوم اساتذہ کےموقع پر ہمین ان اساتذہ کی خدمات کو فراموش نہیں کرنی چاہئے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اس شعبے کی ترقی کیلے وقف کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویژن ایجیوکشن سسٹم کے روح رواں شکور علی نے کہا کہ معاشرے میں ترقی اور تبدیلی میں اساتذہ کی کرادر کو نظر انداز نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں جو بھی بول اور لکھ سکتے ہیں تو اساتذہ کی مرہوں منت ہے انہوں نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی کردار کو سراہا ۔آخر میں بہتریں کار کردگی دکھانے والے سکردو کے مختلف سکولوں کے اساتذہ میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقسیم کیا گیا اس موقع پر تقریب میں موجود میل فی میل اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی تعمیرو ترقی اور علم کی روشنی پھیلانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button