صحت

خسرہ سے بچاو کی قومی مہم 15 اکتوبر سے شروع ہوگی، سید صادق شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر

شگر(عابدشگری) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں خسرہ سے بچاؤ کا قومی مہم 15اکتوبر سے شروع ہوگا ۔جس کیلئے تیاری مکمل ہے۔ اور ٹیموں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم میں 9ماہ سے لیکر 5سال تک بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔رورل ہیلتھ سنٹر شگر میں خسرہ سے بچاؤ کے قومی مہم کے ٹیموں کیلئے جاری تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی مہم ہے۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ محکمہ خود اس مہم کی نگرانی سختی سے کرینگے۔ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں رہ نہ جائے۔خسرہ سے بچاؤ کے قومی مہم کیلئے محکمہ صحت شگر کے عملوں کی تریبتی ورکشاپ رورل ہیلتھ سنٹر شگر میں جاری ہے۔جس میں سینئر میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین مہم اور طریقوں سے عملوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ ورکشاپ میں محکمہ صحت شگر کے حکام کیساتھ یونیسیف،ڈبلیو ایچ او اور دیگر اداروں کی نمائندے بھی شامل ہے۔ورکشاپ میں ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ نے بھی شرکت کی اور ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے پورے گلگت بلتستان میں پولیو کی طرح خسرے کے خلاف بھی ایک منظم انداز میں مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پورے گلگت بلتستان میں 15اکتوبر سے اس مہم کا آغاز کردیا جائے گا اور 27اکتوبر تک یہ مہم جاری رہے گی اس بارہ روزہ مہم کے دوران 9ماہ سے 5سال تک کے بچوں کو خسرہ کے خلاف ویکسینشن کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ پولیو کی طرح پورے شگر کو خسرہ فری زون بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے اور پورے شگر میں10ہزار کے لگ بھگ بچوں کو خسرے کے ٹیکے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے شگر کے تمام یونین کونسلوں سے منتخب افراد کو ٹرینگ دیا جائے جارہا ہے۔انہوں نے کہ اس وقت ضلع شگر میں خسرہ سے بچاؤ مہم کیلئے 11ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے۔جس کے عملوں کی تربیت جاری ہے۔تربیت مکمل کرنے کے بعد تمام ورکروں کو متعلقہ کونسلوں میں بھیجا جائے گا اور ان سپروائزروں کے ساتھ ٹیم اسسٹنٹ بھی ہوں گے جبکہ شوشل موبلائزر بھی ہوں گے جو عوام کو اس جانب راغب کریں گے اور بچوں کو ایک جگہ پر جمع کریں گے تاکہ ٹیکے لگوانے میں آسانی ہو انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر یہ مہم کامیاب نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ تمام خطیبوں اور علماء کرام کیساتھ مختلف علاقوں کے معززین کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے علاقے میں اس مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت شگر کی جانب سے خصوصی اپیل کیا ہے۔امید ہے بحیثیت شہری تمام افراد محکمہ صحت کے ہاتھ بٹائیں گے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button