کھیل

گلگت بلتستان ویمن فٹبال ٹیم قومی چیمپین شپ میں‌شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئی

لاہور (بیور و رپورٹ) گلگت بلتستان کے ویمن فٹ بال ٹیم نیشنل فٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئی ۔ گلگت بلتستان کا اٹھارہ رکنی دستہ اس چمپئن شپ میں حصہ لے رہا ہے ۔ نیشنل فٹ بال چمپئن شپ میں چاروں صوبوں ، آذاد کشمیر سمیت اہم ڈیپارٹمنٹس کی پروفیشنل فٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں یہ ٹورنامنٹ 15 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہیگا ۔ ٹورنامنٹ ملک بھر سے 19 ویمن ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ نیشنل فٹ بال چمپئن شپ کے دوران بہترین پرفارمنس دینے والی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائیگا ۔ انفرادی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے نمائندہ فٹ بال گراونڈ میں موجود رہیں گے ۔ ویم فٹ بال کلب گلگت بلتستان اپنے پہلے میچ میں ویمن فٹ بال کلب خیبر پختونخواہ کے مد مقابل ہوگی جبکہ گلگت بلتستان ویمن فٹ بال دوسرے میچ میں کراچی یونائیٹڈ کا مقابلہ کریگی ۔ گلگت بلتستان ویمن فٹ بال ٹیم سبرینہ بیگ ، بی بی عزیز ، سرینہ ، صوبیہ ، گل حیدر ، عینی بیگ ، عائشہ ، نائلہ ، انمول ، آسیہ گل ، شبانہ ، صوبیہ بیگ ، کنول ، نوشین ، سمرین اور مصباح کنول پر مشتمل ہے ۔ میچ سے قبل گلگت بلتستان کی ویمن ٹیم نے پریکٹس شروع کردی ہے ۔ خواتین کھلاڑیوں نے ملکی سطح کے ٹورنامنٹ میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے بھر عزم کااظہار کیا ہے ۔ مدمقابل ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button