معیشت

مقامی حکومت کے منصوبوں‌پر کام کی رفتار تسلی بخش ہے، غلام رسول ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گلگت ڈویژن

ہنزہ ( اجلال حسین ) ڈائریکٹر غلام رسول لوکل گورنمنٹ گلگت ڈویثرن نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں LG&RDکے زیر نگرانی ممبر ترقیاتی سیکموں کا معائینہ کیا۔ اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع ہنزہ دستگیر خان کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد ریاض نے ARDP.MDPاور PC1میں شامل سیکموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے زیر نگرانی ترقیاتی کاموں کی رفتار تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جس انداز میں حکومت مختلف منصوبوں پر رقم خرچ کرتی ہے عوام مطمین ہونا چاہیے۔ ہمیں خوشی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ضلع ہنزہ اور نگر میں ایل جی ینڈ آرڈی کے زیر نگرانی ممبر ڈیویلمنٹ فنڈ ہو یا ادارہ جاتی فنڈ عوامی مشکلات کے مطابق کام کیا جا رہا ہے جس سے علاقے کے عوام بھی خوش ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ لیڈرز نے ضلع ہنزہ اور نگر جہاں کہیں بھی کام کر رہے ہیں خلوص نیت کے ساتھ گھر کا کام سمجھ کر ترقیاتی سیکموں کو مکمل کر دیا ہے جو قابل تحسین ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button