اموات

انجینئر سخاوت حسین شگری کینسر کے مرض‌سے لڑتے لڑتے جان بحق ہو گئے

شگر(نامہ نگار) معروف کنٹریکٹر و سیاسی و سماجی شخصیت سابق ممبرناردن کونسل حاجی محمد حسین کے فرزند انجینئر سخاوت حسین شگری قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔وہ گذشتہ کئی ماہ سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلاء پمز اسلام آبا د میں زیر علاج تھے۔

ان کی جسد خاکی کو بذریعہ روڈ اسلام آباد سے شگر لایا گیا۔جہاں ان کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد والد کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔ ان کی نمازہ جنازہ میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سمیت مختلف مذہبی،سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرحوم انتہائی ملنسار انسان تھے اور اور ممبر اسمبلی عمران ندیم کا دست راست تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button