خبریں

کسی قسم کی کوئی سبسڈی ختم نہیں‌ہورہی، عوام کو گمراہ کرنے والے ناکام ہونگے، گورنر مقپون

استور ( سبخان سہیل ) گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کے ایشوء کو لیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن ایسا کرنے والے ناکام ہونگے۔ کسی قسم کی کوئی سبسڈی ختم نہیں ہورہی ہے۔ جو پہلے سے چل رہا ہے اسی طرح مزید آگے چلے گا۔ عوام مطمعن رہیں استور گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی شونٹر ٹینل کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان سے خصوصی بات کرکے بہت جلد اس منصوبے کی تعمیر کرائی جائے گی شونٹر ٹینل کے بنے کے بعد پوری گلگت بلتستان خاص کر استور میں منفرد معاشی تبدلی آئیگی۔
ان خیالات کا اظہار گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے استور پریس کلب کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت استور پریس کلب کے صدر سبخان سہیل کر رہے تھے۔
گورنر نے کہا کہ استور ان کا گھر ہے، اور وہ بہت جلد استور کا دورہ کریں گے۔ استور ویلی روڈ میں کسی قسم کی سیاست ہونے نہیں دینگے۔ روڈ کی تعمیر میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہرگز بردشت نہیں کرینگے۔ روڈ کی مکمل اور تفصلی رپورٹ کے بعد میں خود استور کا دورہ کروں گا ۔صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں معاشرے کی بہتری کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔استور میں قراقرم یونیورسٹی کے کمپس کا قیام بہت جلد کیا جاے گا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button