خبریں

12 گھنٹوں‌کی مسلسل بارشوں‌سے غذر سے نظام زندگی درہم برہم

غذر(بیورو رپورٹ) گزشتہ 12 گھنٹے کی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے غذر بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے بارشوں سے جہاں گلگت سے گاہکوچ اور گاہکوچ سے اشکومن یاسین روڈ مختلف مقامات پر متاثر ہوا ہے وہاں پھنڈر اور شندور میں شدید برف باری سے گلگت اور چترال کے درمیان ٹرانسپورٹ سروس بند ہو گئی ہے کئی گھنٹوں سے جاری بارش اور برف باری سے جہاں سڑکیں شدید متاثر ہوئی ہیں وہاں غذر بھر میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے جس سے عوام کو شدیدمشکلات ہو کر رہ گئی ہے بارش اور برف باری سے علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے سردی میں اضافے کے ساتھ ہی جہاں سوختنی لکڑی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے وہاں گیس کی قیمتوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے کمی کئے جانے کے باوجود دکاندار من مانے قیمتیں وصول کر رہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button