تعلیم

ریڈیو پاکستان کے زیراہتمام کل بلتستان نعتیہ مقابلے میں پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کی پہلی پوزیشن

سکردو: ریڈیو پاکستان کے زیراہتمام کل بلتستان نعتیہ مقابلے میں بلتستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس روح پرور پروگرام میں بلتستان کے معروف تعلیمی ادارہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے طالب محمد ثقلین جماعت دہم نے بوائز کٹیگری میں پہلی پوزیشن کا سہرا اپنے سر سجا لیا جبکہ کبری بتول جماعت نہم نے طالبات کی کٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج لیفٹننٹ کرنل خلیل احمد نے طلبہ کی کامیابی کو سراہا اور نعتیہ مقابلے میں اگلے مراحل میں بھی علاقائی اور قومی سطح پر پوزیشن کی توقع کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پبلک سکول اینڈ کالج کے طلبا ء و طالبات نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کے حوالے سے پورے خطے میں جانا جاتا ہے اورعلاقائی و ملکی سطح پر ہونے والی تمام تر نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور لیا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button