خبریں

نشستوں‌ پر کھڑا ہو کر استقبال کیوں‌نہیں‌کیا؟‌ ڈائریکٹر محکمہ صحت مشتعل، کریم آباد سول ہسپتال کے چار ملازمین کا تبادلہ کردیا

ہنزہ(رحیم امان) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروس گلگت نے حالیہ دنوں میں ہنزہ کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہنزہ کریم آباد سول ہسپتال کابھی دورہ کیا۔دورہ مکمل ہونے کے بعد ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس میں کریم آباد سول ہسپتال کے چار پیرا میڈیکل ملازمین کا ڈی ایچ سی گلگت کی تبادلہ کردیا گیا۔

اچانک تبادلے کی وجوہات معلوم ہونے پر پتا چلا کہ کریم آباد ہسپتال کے دورے کے دوران ان چار ملازمین نے اپنی نشستوں پر کھڑا ہو کر ڈائریکٹر ہیلتھ کا استقبال نہیں کیا تھا۔ اس پر ڈائریکٹر صحت طیش میں آگئے، اور ان چاروں ملازمین کے خلاف ایکشن کا حکم جاری کردیا۔

ٹرانسفر شدہ ملازمین میں بشیر عالم ایکسرے ٹیکنیشن، حسن بانو جی ایم ٹی،حوران بانو نرس ایڈ اور شبانہ جی ایم ٹی شامل ہیں۔

ان ملازمین پر "خراب کارکردگی” کا الزام لگایا گیا ہے، لیکن اس سلسلے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

علاقے کے مکینوں نے افسر شاہی کے اس رویے کی پرزور مزمت کرتے ہوے ڈائریکٹر ہیلتھ کو انتقامی کاروائیوں سے باز رہنے کی تاکید کی ہے اور مذکورہ ملازمین کو فوراً سول ہسپتال کریم آباد میں واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button