عوامی مسائل

برف باری سے بالائی ہنزہ میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ڈپٹی کمشنر ہنزہ

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) برف باری سے بالائی ہنزہ کے عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ہنزہ، محکمہ تعمیرات عامہ اور ڈیزاسٹرمنیجمٹ اتھارٹی مختلف قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ سید علی اصغر نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے بالائی علاقے خصوصاً شمشال اور چیپورسن میں ایک فٹ سے زائد برف اور لینڈسلائڈنگ نے رابطہ سٹرکیں بلاک کر دیں ہیں۔ جوں ہی لنک روڈز پہ پڑی برف میں کمی ہوگی، لینڈسلائڈنگ کو ٹریفک کے لئے واہ گزار کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نےرواں سال میں لاکھوں سیاحوں کی آمد کے موقع پر امن امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ سیاحوں کی سیکورٹی کے لئے بھر پور اقدامات کر کیں۔ دوسری جانب موسم سرما کے آغاز میں ہی ہنزہ کے بالائی علاقے چیپورسن، شمشال ، مسگر اور دیگر دور افتادہ علاقوں میں خوراک، ادویات کی فراہمی کے علاوہ رابطہ سٹرکوں کی بحالی کے لئے کوشیشں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں موسم کی وجہ سےہو یا دیگر مسائل ضلعی انتظامیہ اور تحصیل لیول پر برقت اطلاع دیں تاکہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے میں انتظامیہ اپنا کردار ادا کر سکے۔

علی اصغر نے مزید کہا کہ موسم کی تبدیلی اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے، نہ صر ف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں وقت سے قبل شدید سردی کا لہر آچکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button