حادثات

چلاس: سڑک کی دیوار گرنے سے رولر مشین حادثے کا شکار، ڈرائیور جان بحق

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس بٹوکوٹ لنک روڈ پر تارکول پریس کرنے والی رولر مشین سڑک کی دیور گرنے کے باعث گہری کھائی میں جاگرنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔بدھ کے روز چلاس شہر کے عقب میں بٹوکوٹ لنک روڈ پر جاری کام کے دوران تارکول پریس کرتے ہوئے سڑک کی دیوار گرنے سے رولر مشین اُلٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں رولر مشین کا ڈرائیور خلیل ولد قیوم شدید زخمی ہوگیا ،مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو شدید زخمی حالات میں چلاس ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
یاد رہے بٹوکوٹ لینک روڈ کی دیوروں کا ٹھیکہ گزشتہ ماہ سابق ایکسئین محکمہ تعمیرات دیامر نے بغیر ٹینڈر کے رشوت اور سفارش کے بل بوتے پر ایک مقامی ٹھیکدار کو دیا تھا م،جس نے لنک روڈ پر انتہائی ناقص اور غیر معیاری کام کروایا تھا اور سڑک کی دیواروں پر سمنٹ کے بجائے مٹی ڈال دیا گیا تھا ،ناقص اور غیر معیاری کام کے باوجود محکمہ تعمیرات کے زمہ داروں نے ٹھکیدار کو ادائیگی بھی کی تھی ،مقامی لوگوں نے کئی بار سڑک پر ناقص کام کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کو آگاہ بھی کیا تھا لیکن محکمہ کے زمہ داروں نے کوئی کان نہیں دھرا ،جس کی وجہ سے آج ایک قمیتی انسانی جان کا ضیاع ہوگیا،اس سے قبل بھی اس لنک روڈ پر سڑک کی دیواریں گرنے سے متعدد حادث پیش آئے ہیں ،لیکن متعلقہ محکمے کے زمہ داروں نے ٹھکیدار سے ملی بھگت کی ہے۔چلاس کے عوامی و سماجی حلقوں نے چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ بٹوکوٹ لنک روڈ کے دیواروں کی تعمیر بغیر ٹینڈر کے ٹھکیدار کو دینے کے خلاف متعلقہ محکمے کے خلاف فوری کارروائی کرے اور ٹھکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جیل بھیج دیا جائے۔اور سڑک کی دیواروں کا تعمیراتی کام ٹینڈر کے تحت دیانت دار ٹھکیدار کو دیا جائے تاکہ روڈ پر بہتر اور معیاری کام ہوسکے اور انسانی جانیں بھی ضائع نہ ہوسکے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button