گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سویٹ ہومز قائم کریں گے، ایم ڈی پاکستان بیت المال

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں پاکستان بیت المال کی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سویٹ ہومز قائم کریں گے تاکہ یتیم بچے بھی دوسرے بچوں کی طرح دور جدید کے تعلیم سے آراستہ ہوسکیں ۔

گورنر گلگت بلتستان کو ایم ڈی پاکستان بیت المال نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے غریب مریضوں کو پاکستان کے دیگر شہروں میں علاج کرنے کے لیئے پاکستان بیت الما ل مالی امداد فراہم کرے گی تاکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے غریب مریضوں کے مشکلات دور کئے جا سکیں اور ضرورت مند خواتین کو سلائی مشین فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے بچوں کی کفالت کرسکیں اور مالی مشکلات دور ہوسکیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے ایم ڈی پاکستان بیت المال کو گلگت بلتستان کی دعوت دی ۔

ایم ڈی بیت المال نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے گلگت بلتستان کا دورہ کرو ں گا اور گلگت بلتستان میں پاکستان بیت المال کے سرگرمیوں کا خود معائنہ کروں گا اور ادارے کے ملازمین کو عوام کی خدمت میں درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button