اہم ترین

شگرسے تعلق رکھنے والے تین طالبعلم پنڈی سے غائب، تحریک لبیک کے کارکنان ظاہر کر کے اڈیالہ جیل بھیجنے کا انکشاف

شگر(عابدشگری) شگر سے تعلق رکھنے والے تین طالب علم کراچی جاتے ہوئے پنڈی سے دھرنے کے دن سے غائب۔تینوں طالب علموں کو تحریک لبیک کے کارکنان ظاہر کرکے اڈیالہ جیل بھیجنے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق شگرسے تعلق رکھنے والے تین طالب علم سکردو سے کراچی اپنے تعلیم کے سلسلے میں دھرنے والے دن راوالپنڈی پہنچے تھے۔جہاں سے تینوں تاحال غائب ہے۔ان کے گھر والوں کے مطابق تینوں طالب علموں کو پولیس نے دھرنا مظاہرین قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے، اور تینوں اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں۔ تینوں کو کسی بھی عدالت میں تاحال پیش نہیں کیا گیا ہے، اور انہیں غیر قانونی طور پر بلاجواز حراست میں رکھا جارہا ہے۔

غائب طالب علموں میں وسیم ،شیر خان اور حسن خان شامل ہیں۔

غائب طالب علموں کے گھر والوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، گورنر گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان بے گناہ طالب علموں کی باعزت رہائی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button