عوامی مسائل

مین ہول بند ہونے سے سیورج کا پانی گنش ہنزہ کے ہماچی واٹر چینل میں‌شامل ہوگیا، عوام میں‌شدید غم و غصہ

ہنزہ (بیورورپورٹ) کریم آباد سیوریج لائن اُور فلو ہوکر گنش کے واٹر چینل ہماچی میں شامل ۔ گزشتہ دو دنوں سے سول ہسپتال کریم آباد کے بیگ سائڈ میں کریم آباد مین لائن کا مین ہول بند ہوکر سیوریج لائن کا پانی ہماچی واٹر چینل میں شامل ہوگیا ۔ زہریلا پانی واٹر چینل میں شامل ہونے پر عوام میں شدید غم و غصہ ۔عوام گنش کا نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر سے ملاقات کی ۔ تمام صورت حال سے آگاہ کردیا ۔ نمائندہ وفد نے واضع طور پر کہاکہ یہ زہریلا پانی کب تک پیتے رہیں گے ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ پندرہ سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہیں اس قبل بھی اس ایشو پر ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی بہت سے فیصلے ہوئے ہیں لیکن عمل نہیں ہوسکا ۔ اُنہوں نے کہاکہ کریم آباد کمیونٹی کی خواہش پر ہم نے سیوریج لائن کے زمینن دی ہے جس کا صلہ ہمیں زہریلا پانی کی صورت میں مل رہا ہے اب بہت ہوگیا ہم اپنے آنے والے نسلوں کو زہر یلا پانی نہیں پلاسکتے ہیں ۔ ہنزہ بھر کے ہسپتالوں میں سب سے زیادہ مریض گنش کے ملیں گے جس کا سبب یہ سیوریج کا پانی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے تحصیلدار سلمان برچہ کو رپورٹ مرتب کرنے کی احکامات جاری کی ہے ۔ واضع رہے کہ ہنزہ کی قدیم بستی گنش کو پانی کی آلودگی سے پیدا شدہ سنگین مسائل کا سامنا ہے مقامی آبادی میں موسم گرما میں ہیضہ اور دیگر وائرل انفیکشن سے امراض پھیل جاتی ہیں جب کہ ہیپی ٹائٹس اور دیگر خطرناک امراض جو قبل ناپید تھیں غلیظ پانی کی وجہ سے عام ہوتی جارہی ہیں جس کے بارے میں محکمہ صحت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹیں بھی موجود ہے ۔ کریم آباد کی مین سیوریج لائن بار بار بند ہونے سے نشیب میں واقع گنش ، گرم اور گرلت کی آبادی آلودگی سے شدید متاثر ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ سنگین نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے واضع رہے کہ گنش کے اُوپر واقع کریم آباد ، مومین آباد اور ملحقہ آبادی کے لئے مقامی غیر سرکاری ادارے نے پندرہ سال قبل بیرونی عطیات سے سیوریج سسٹم بنایا ہے اس طرح بالائی علاقوں کی ہزاروں گھرانوں ، ہوٹلوں کا نکاس شدہ آلودہ پانی کا رُخ گنش کی جانب ہے جس کی بناء پر آلودگی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے لئے ہنگامی طور پر اس مسئلے کا حل نکالنا اشد ضروری ہے تاکہ گنش کے علاقے کو صاف پانی میسر آسکیں ۔اور یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button