اہم ترین

بلاول بھٹو20نومبرکو یاسین میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

یاسین (معراج علی عباسی ) ضلعی صدر غذر پاکستان پیپلزپارٹی و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی محمدایوب شاہ نے کہا ہے کہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو 20نومبرکو سب ڈویژن یاسین کا دورہ کرینگے۔ بلاول بھٹو اپنے درہ یاسین کے موقع پر شہید لالک جان نشان حیدر کے مزار پر حاضری دینگے اور یاسین میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹوکے دورہ یاسین کو شاندار اور کامیاب بنانے کے لیے پی پی پی یاسین کے مقامی قیادت اور کارکنوں نے تیاریوں کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئرقیادت چیرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ ہونگے۔ یاسین جلسے میں پی پی پی قیادت کی جانب سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے ساتھ ساتھ حق ملکیت و حق حاکمیت اور علاقائی تعمیرو ترقی ،گندم سبسڈی کے علاوہ یاسین کے عوام کے لیے درپیش مسائل کے حوالے سے چیرمین بلاول بھٹو کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ عوام یاسین اپنے حقوق اور مسائل کے حل کے علاوہ اپنے مہمان نوازی کے روایت کو برقراررکھتے ہوئے بلاول بھٹو کے دورے کو کامیاب بنانے کے لیے بیس نومبر کو بڑی تعداد میں جمع ہوکر پی پی پی کے ساتھ اپنے دلی وابستگی کا ثبوت دے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button