خبریں

صوبائی حکومت کاڈو کوووکیشنل ٹریننگ مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریگی‘ صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم

ہنزہ ( اجلال حسین ) صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم کا قراقرم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنازیشنKADOکے مختلف پراجیکٹس کا دورہ، صوبائی وزیرکی گزشتہ کئی سالوں سے خواتین کی ترقی اور ثقافتی کاموں کو اجاگر کرنے پرKADO کو خراج تحسین پیش کیا۔

صوبائی وزیر گلگت بلتستان ثوبیہ مقدم نے قراقرم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنازیشن KADOکے زیر اہتمام ہیڈی کرافٹس، آئی ٹی اور خصوصی افراد کے لئے کی جانے والے پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر CEOکاڈو کمال الدین نے ہنزہ اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 20سالوں سے تعلیم ، ماحولیات ، ITکے علاوہ خصوصی افراد اور کلچرکےفروغ کے لیئے کی جانے والی کاموں پر بریفنگ دیدیا۔ صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم نے کاڈو کی کاموں کو سراتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کر ادی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاڈو کے ساتھ مل کر خواتین اور نوجوانوں کے لئے ووکیشنل ٹرینگ اور آئی ٹی شعبے میں کام کرینگے۔ اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹر KADOلال بانو نے صوبائی وزیر کی کاڈو کے دورہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت نے کاڈو کے مختلف کاموں میں مدد کی ہے۔

صوبائی وزیرکے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جان عالم ، شمیم اختراور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button