تعلیم

کیڈٹ کالج چلاس کا مستقبل تابناک ہے، میجر جنرل احسان محمود

چلاس(بیورورپورٹ)فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جزل احسان محمود خان نے کہا کہ کیڈٹ کالج چلاس دیامر کا تابناک مستقبل ہے ،یہاں کے زیر تعلیم بچے مستقبل کے معمار ہیں ،علم سے بڑی دولت دنیا میں نہیں ہے ۔طلبہ شارٹ کٹ کی بجائی جہد مسلسل کے ذریعے آگے بڑھیں ،ہر بڑا آدمی مسلسل جدو جہد کا نشان ہوتا ہے۔فورس کمانڈرمیجر جزل احسان محمود نے کیڈٹ کالج چلاس میں کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیڈٹ کالج چلاس نے اپنے بہتر نتایج کے ذریعے ملکی سطح پر اپنا نام روشن کیا ہے۔کیڈٹ کالج کے طلباء کل کے قائد اعظم ،اقبال،ابن رشدی اور خوارزمی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج چلاس کے طلبہ ہمارے مستقبل ،اُمید اور قوم کے محافظ ہیں ،طلبہ بلوچی،سندھی،پنجابی،گلگتی اور چلاسی نہیں صرف اور صرف پاکستانی ہیں ۔انہوں نے عارضی عمارت میں چلنے والے کالج کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل شاہد کی انتھک کوشیشوں اور بہتر انتظامات کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تبدیلی تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔فورس کمانڈر نے خطاب کے بعد کیڈٹ کالج کی عارضی عمارت کا دورہ کیا ،اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج چلاس لیفٹیننٹ کرنل شاہد نے کیڈٹ کالج کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button