اہم ترین

سابق گورنر پیر کرم علی شاہ سےچئیرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات

اشکومن (کریم رانجھا)ؔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی حقوق کی بات ہے اور بحثیت ممبر قومی اسمبلی جی بی کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا،پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے،اس پارٹی نے پہلے بھی گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،جی بی کی آئینی حثیت کے حوالے سے علاقے کے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہونا چاہئے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو جب چٹورکھنڈ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پیر سید کرم علی شاہ کے صاحبزادے سید جلال علی شاہ نے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی ملنی چاہئے،آنے والے انتخابات میں گلگت بلتستان کے باسیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے ملک کے بڑے شہروں میں جہاں گلگت بلتستان کی قابل ذکر آبادی قیام پذیر ہے وہاں پولنگ اسٹیشنزقائم کئے جائیں تاکہ علاقے کے عوام اپنی حق رائے دہی استعمال کرسکیں،علاقے کی معاشی ترقی کے لئے سی پیک منصوبے میں جی بی کو بھی حصہ دیا جائے۔اشکومن سے تاجکستان روڈ کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے،ماحولیاتی تبدیلی کا زیادہ اثر گلگت بلتستان پر پڑ رہا ہے ۔اس سلسلے میں ملکی سطح پر ڈیبیٹ منعقد کیا جائے جس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ہو۔

چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے اسمبلی میں آواز اٹھایا جائے گا ،پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور اس جماعت نے خطہ شمال کی ترقی کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،اور علاقے کو حقوق دینے کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات ریکارڈ پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع غذر پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اس کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہوگی،پیپلز پارٹی نے پچھلے دور حکومت میں تاجکستان روڈ کی اشکومن سے تعمیر کے سلسلے میں اقدامات کئے تھے لیکن بعد میں آنے والے حکومتوں نے کوئی پیشرفت نہیں کی،پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے بعد اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button