اہم ترینخبریں

کے آئی یو میں گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کے پہلا کنونشن کا انعقاد

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کا پہلا کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی جعفراللہ خان تھے۔

کنونشن کا اہتمام منسٹری آف یوتھ افیئرز اور محکمہ یوتھ افیئرز، وومن ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ویلفئیرزگلگت بلتستان نے KIUکے اشتراک سے کیا تھا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان نے کہاکہ نوجوان نسل ملکی تعمیرو ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں وہ صلاحیتیں موجود ہیں جو کسی کے پاس نہیں ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ ان صلاحیتوں کو جانتے ہوئے ان کا صحیح استعمال کرے۔بدلتے ہوئے حالات کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے اپنے آپ کو ان حالات کے مطابق زندگی گزارنا سیکھے۔دنیا جس تیز ی کے ساتھ ترقی کررہی ہے ۔ہمیں بھی اسی تیزی کے ساتھ ملک عزیز کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔وگرنہ دنیا ہم سے آگے جائے گی اور ہم پچھے رہ جائینگے ۔لہذا قبل از وقت ہمیں بدلتے ہوئے حالات کے حوالے سے پالیسی مرتب کرتے ہوئے کام کر نا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ یوتھ اسمبلی کے اراکین نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے مواقعے فراہم کرے ۔دور رہنے سے غلط فہمیاں پید ا ہوتی ہیں قریب رہنے سے غلط فہمیاں ختم ہوکر پیار ومحبت بڑھ جاتا ہے۔صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاکہ مثبت سوچ اور احساسات و جذبات کا صحیح استعمال سے ہی کارہائے نامہ انجام دیاجاسکتاہے ۔یوتھ اسمبلی کے ممبران نوجوان نسل میں مثبت سوچ پیداکرنے کے لیے کام کرے تاکہ ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ کرسکے ۔حکومت نوجوانوں کی تعمیروترقی کے لیے کام کررہی ہے ۔نوجوان نسل پرامید ہوکر اپنی توجہ تعلیم کی طرف مرکوز کرے کیونکہ آ پ ہمارے مستقبل ہو ۔آپ ہی نے ملک کی بھاگ دوڈ سنبھالنے ہیں ۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے KIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ نوجوان نسل اپنی توانائیاں ملکی ترقی کے لیے استعمال میں لائیں۔دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے ان کے پیچھے نوجوانوں کی صلاحیتیں کار فرماہے۔لہذا نوجوان اپنی زمہ دار ی کااحسا س کرئے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نئی نسل کے نمائندے اور امید ہیں آپ اپنے اندر ایسی صلاحیتیں پیدا کریں جن سے آنے والی نسلوں کو فائدہ مل سکے ۔جامعات کی زمہ دادیوں میں شامل ہے کہ وہ نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرے اور لیڈر شپ کی خصوصیات پیدا کرے اس حوالے سے یونیورسٹی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے جس سے طلباء میں چھپی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں مدد ملتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی امید آپ نوجوان ہیں جنہوں نے ملک تعمیر وترقی کرنی ہے ۔اس سلسلے میںیوتھ اسمبلی معاون ثابت ہوگی ۔اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہاکہ قومی مفادات کی تحفظ اور تعمیر کے لیے نوجوانوں کی تربیت میں جامعات کا کردار اہم ہے ۔اس مقصد کو ملحوظ رکھتے ہوئے جامعات نوجوان نسل کی تعلیمی فکری تربیت کررہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان نسل کو آنے والے بڑے منصوبوں کے لیے تیار ہونا چاہیے ۔کیونکہ سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبے شروع ہونے والے ہیں جن میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوگا۔ان منصوبوں آگے پر نوجوانوں نے لے جانا ہے ۔

وائس چانسلر بلتستان نے اپنے خطاب میں یوتھ اسمبلی کے ممبران کو بلتستان یونیورسٹی میں یوتھ کے حوالے سے پروگرام انعقاد کرنے کی دعوت بھی دی ۔ سیکرٹری یوتھ افیئرز ،وومن دویلپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئرز گلگت بلتستان راجہ رشید نے خطاب کرتے ہوئے ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر سیر حاصل گفتگوکی ۔

اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے رجسٹرار KIUڈاکٹر عبدالحمید لون نے یوتھ اسمبلی کے کنونشن میں شریک تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیااور اس تقریب کو ملکی ترقی کے لیے معاون قرار دیا ۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر KIUنے ڈپٹی اسپیکر ،صوبائی وزیر تعمیرات عامہ کو یادگاری شیلڈ دیا ،جبکہ ڈپٹی سپیکر ،صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ،وائس چانسلر KIUاور بلتستان یونیورسٹی نے تقریب کے منتظمین میں شیلڈ تقسیم کرنے سمیتKIU،اسلام آباد اور آغاخان بورڈ کے ہائیر سیکنڈری امتحانی بورڑ ز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات کو محکمہ یوتھ افیئرز ،وومن ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ویلفئیرز گلگت بلتستان کی جانب سے حوصلہ افزائی کے شیلڈ ز بھی دئیے گئے ۔

اس سے قبل ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے نومنتخب گورنرمیر طارق اعظم اور وزیر اعلیٰ منظور حسین سمیت اسمبلی کے تمام عہدیداروں سے حلف لیا۔

کنونشن میں صوبائی وزیر تعمیرات عا مہ ڈاکٹر محمد اقبال،وائس چانسلر KIUڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نعیم خان ،سیکرٹری یوتھ افئیرز،وومن ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئرزگلگت بلتستان راجہ رشید،یونیورسٹی کے ڈینز ،یونیورسٹی کے سینئرز منیجمنٹ اسٹاف،فیکلٹی ممبران ،گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں کے آفیسران ،گلگت بلتستان یوتھ اسمبلی کے ممبران و اراکین سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button